سرد موسم کو ہنسی خوشی گزارنے کے پانچ نسخے

سردی کا موسم اپنے ساتھ چھوٹے دن، اندھیری شامیں اور اداسی لاتا ہے جبکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی پرسکون اور پریشانیوں کے بغیر ہو خصوصاً جب موسم آپ کا ساتھ نہ دے رہا ہو۔
 

image


لیکن اکثر اپنے روزمرہ کے معمولات کے ساتھ یہ مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ خود پر توجہ دے سکیں اور اپنے لیے وقت نکال سکیں۔

تاہم بہبود کی ماہرین نادیہ نارائن اور کاتیہ نارائن فلپ کا کہنا ہے کہ اگر کچھ امور باقاعدگی سے کیے جائیں تو یہ جدید طرز زندگی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہاں ان دونوں بہنوں کی تحریر 'Rituals for Every Day' سے کچھ ایسے طریقے شامل کیے گئے ہیں جو موسم سرما میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

1) کافی/چائے کے کپ پر سوچ بچار
 

image


اگرچہ صبح کے وقت بھاگ دوڑ اور مصروفیت میں تھوڑا سا بھی فارغ وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے لیکن راز سکون کے ایک لمحے کو اس کام سے جوڑنے کا ہے جو آپ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

جب آپ چائے یا کافی کے لیے پانی ابلنے کا انتظار کر رہے ہوں تو معمول کے دیگر کام نمٹانے کی بجائے کچھ لمحات غور و فکر کے لیے نکالیں۔

اس کا مطلب ہے کہ کچھ نہ کریں۔ کچھ دیر ذرا رک جائیں اور دیکھیں کہ آپ کی سوچیں کدھر جا رہی ہیں۔

ہم گھر سے نکلنے سے قبل اس بات پر بہت توجہ دیتے ہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے لیکن اگر آپ کچھ فرصت کے لمحات نکالیں گے تو آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ اپنے آنے والے دن کے بارے میں اندر سے کیا چاہتے ہیں۔

2) اپنا بستر درست کرنا

یہ ایک ایسا کام ہے جسے غیرضروری سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آپ کے دن بھر کو بدل سکتا ہے۔
 

image


صبح سویرے اپنے بستر کو ٹھیک کرنا اور اپنے کمرے کی حالت گھر سے نکلنے سے پہلے درست کرنے سے دراصل آپ اپنے آپ کو عزت دے رہے ہوتے ہیں اور اپنا ہی خیال رکھ رہے ہوتے ہیں۔

اپنا اور اپنے ماحول کا خیال رکھنا ایک ایسا عمل ہے جو ہر اس کام سے جھلکتا ہے جو آپ کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی جب سرد اور تاریک رات میں جب آپ اپنے کمرے میں لوٹتے ہیں تو آپ خود اپنے کمرے میں خود کو خوش آمدید کہہ رہے ہوتے ہیں۔

3) واپسی پر سب سے پہلے کپڑے تبدیل کریں

جب آپ کام سے گھر لوٹتے ہیں تو شاید آپ سب سے پہلے گھر کی شام کی روٹین میں مصروف ہو جاتے ہوں مثلاً کھانا بنانے یا بچوں کے کاموں میں۔
 

image


لیکن اس کی وجہ سے شاید آپ اس آرام اور سکون کو حاصل نہ کر پائیں جو آپ فوری طور پر اپنے کپڑے بدل کے کر سکتے ہیں۔

جیسے ہی گھر کے دروازے کے اندر قدم رکھیں سب سے پہلے آرام دہ لباس پہنیں۔

4) سکون کے لیے نہائیں

دن بھر پرسکون رہنے کا ایک ذریعہ نہانا بھی ہے۔

سردیوں میں اس سے دوبالا فائدہ ہوتا ہے کہ گرم پانی سے نہانے کے بعد دن بھر کے امور کرنے میں بھی چستی اور گرمائش محسوس ہوتی ہے۔

موم بتی کی روشنی میں جب ہلکا سا اندھیرا ہو تو باتھ لینا پھر آپ کو کچھ کام کرنے کی خواہش نہیں ہو گی نہ کتاب پڑھنے یا اپنی ٹانگوں کے فالتو بال ہٹانے کی۔

آپ نہانے کے ٹب میں گھر میں بنے باتھ سالٹس ڈال سکتے ہیں جیسے کہ ایپسم سالٹ میں تیل کے کچھ قطرے شامل کر کے۔

5) دوسرے لوگوں کو دیں

دوسروں کو دینے کی عادت میں دراصل اپنا خیال رکھنے کا بھی ایک اہم پہلو ہوتا ہے۔
 

image


آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ یہ آپ کا بیرونی دنیا سے کچھ حاصل کرنے کا ایک تجربہ ہوتا ہے۔

اگر آپ بینک کے ذریعے خیرات کی رقم کسی کو دیتے ہیں تو یہ ایک روایتی طریقہ ہو گا اس سے آپ ان لوگوں سے فاصلے پر ہوں گے جن کی آپ مدد کر رہے ہیں۔

ضرورت مند لوگوں کو بذات خود جا کر مدد فراہم کریں۔

اور اگر آپ پیسے دینے کو ترجیح نہیں دیتے تو کیوں نہ ایسا کریں کہ بےگھر افراد کو، گلیوں میں، چوراہوں پر رہنے والے غریبوں کو صاف اور گرم کپڑے ہی دے دیں۔

ایک رحم دلانہ اقدام آپ کی روزمرہ روٹین میں آپ کو زندگی کی اہم چیزوں کی قدر سکھائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Random House presents the audiobook edition of Rituals for Every Day, written and read by Nadia Narain and Katia Narain Phillips. ‘Unusually practical, non-patronising and authentic. Think Marie Kondo for the mind, if you will, or the Hemsleys for the soul.’ Sunday Times We all feel that desire for a calmer, more spacious way of living, but we’re often unsure exactly how to step off the crazy treadmill of day-to-day routines and responsibilities.