کھلے سمندر میں شارک کے ساتھ اچانک ٹاکرا اور سیلفیاں

امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی ’گریٹ وائٹ شارک‘ میں سے ایک سے نہ صرف سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔
 

image


ماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا نام ’ڈیپ بلو‘ ہے اور تقریباً بیس برس ہہلے اس کا ایک ٹیم سے سامنا ہوا تھا۔

شارک کے خوف سے ساڑھے سات کلومیٹر تیراکی
 

image

خیال ہے کہ یہ شارک ایک مردہ وھیل کے ڈھانچے کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس کا غوط خوروں سے سامنا ہو گیا۔

ایک غوطہ خور اوشن رمسے نے ایکج مقامی جریدے کو بتایا کہ وہ لوگ سمندر میں ٹائیگر شارک کی تصویریں بنا رہے تھے جب اچانک یہ شارک نمودار ہوئی۔

’ہم نے کچھ ٹائیگر شارک دیکھیں اور پھر یہ نمودار ہوئی اور سب ادھر ادھر ہو گئیں۔ گریٹ وائٹ شارک نے ہماری کشتی کے ساتھ ٹکرانا شروع کر دیا۔ ہم نے دیکھا کہ یہ خوبصورت دیوہیکل شارک ہماری کشتی کو خارش کے لیے استعمال کر رہی تھی۔ ہم صبح کے وقت روانہ ہوئے اور یہ تقریباً پورا دن ہمارے ساتھ رہی۔ ‘

رمسے نے کہا کہ شارک کی چوڑائی دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاید یہ حاملہ ہے۔ ’ڈیپ بلو‘ کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر 50 سال ہے۔
 

image


عام طور پر گریٹ وائٹ شارک ہوائی کے قریب نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں سرد پانی میں رہنا پسند ہے۔

اوشن رمسے نے کہا کہ بڑی عمر کی یا حاملہ وائٹ شارک کے قریب جا سکتے ہیں لیکن پھر بھی جب وہ کھانے کی تلاش میں ہوں ان سے دور رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ شارک صرف اس وقت انسانوں پر حملہ کرتی ہے جب وہ انہیں اپنے دوسرے معمول کے شکار کے ساتھ کنفیوژ کر دے یا انہیں سمجھ نہ آیے کہ یہ کیا ہے؟


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

A team of researchers and conservationists have filmed their incredible encounter with a massive great white shark off the coast of Oahu in Hawaii. In the interest of public safety, the location has not been disclosed, but the footage of the amazing moment has been shared.