اندوہناک ظلم

وزیراعظم پاکستان عمران خان گزشتہ روزلاہور ایوان وزیراعلی پہنچے جہاں اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ سانحہ ساہیوال بارے پیشرفت پران کو بریفنگ بھی دی گئی عمران خان صاحب آپ ملک کے سربراہ ہیں آپ کو اس واقعے کی پل پل کی خبر ہوگی انصاف کرتے ہوئے مظلوموں کے جسموں پرخون کے دھبے اوربچ جانے والے معصوم بچوں کی آنکھوں میں خون کے آنسو ضروردیکھ لینا یہ وطن عزیزپاکستان میں ہونے والا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ظلم وبربریت کاجو سفاکانہ کھیل کھیلا گیا ہے اس پرملک کاہر شخص ہرباپ ہر ماں اداس ہے یہ قصہ ختم کرنے کے لئے بہت سی بے رحم قوتیں اپنا زور لگا رہی ہیں اللہ کرے کہ مظلومین اورمقتولین کو انصاف مل جائے موقع پرموجود لوگوں کے مطابق یہ دردناک واقعہ بالکل سچ ہے یہ خاندان بوریوالہ اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لئے جارہا تھا تیرہ سالہ اریبہ کو پہلے کار سے باہر نکالاگیا پھر اس کو بھی یہ سوچ کر کہ یہ سمجھ دارہے بیان بازی نہ کردے گولیاں مارکر اس معصوم کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا دن دیہاڑے بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں قتل عام کیا گیا وہ دہشتگرد تھے یا بے قصور یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ابھی تو ہرروز بیانات بدل رہے ہیں لیکن عمران خان صاحب کرپشن سیاسی الزامات پرمبنی مقدمات کی فائلیں داخل دفتر ہوتی رہتی ہیں اوریہ سلسلہ جاری رہے گا مگر اس سانحہ کو بھول نہ جانا یہ قصہ بالکل مختلف ہے ملزمان مظلومین کو فریب دے دیں گے انکوائریاں دب جائیں گی تفتیش کاروں کو ذیشان کے ساتھ ساتھ بچوں کوبھی دہشتگردبنانا پڑاتو کاغذات میں ان کے لئے خانے محفوظ ہیں مگر انہیں آپ یاد رہیں گے اورلوگ بھی اس واقعے کی نسبت سے آپ کو نہیں بھولیں گے لیکن اس حوالے کو یادگار بنانا اسی میں آپ کی سیاسی اوراخلاقی عافیت ہے بریفنگ میں آپ کو یہ بھی بتایا گیا ہوگا کہ ملزمان وقوعہ سے ہی مکر گئے ہیں عدالتیں دو ہیں وزیراعظم صاحب ایک دنیا کی عدالت جسے تفتیشی طریقہ کار سے گزر کرکچھ گواہوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اورایک روزقیامت لگنے والی عدالت ہے خان صاحب ان معصوم بچوں کی بھی سن لینا کیونکہ معصوم جھوٹ نہیں بولتے-

Faisal Ramzan
About the Author: Faisal Ramzan Read More Articles by Faisal Ramzan: 18 Articles with 12918 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.