نہار منہ نيم گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

صبح اٹھ کے سب سے پہلے نيم گرم پانی پینا صحت کے لیےنہایت مفید بھی ہے اور اس طرز عمل سے خطرناک بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
 

image


صبح سویرے اٹھ کر نيم گرم پانی پینا ایک پرانی روایت ہے۔ سائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ خالی پیٹ يا نہار منہ گرم پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس عمل کو روز مرہ کی زندگی میں عادت بنا لینا، متعدد خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

خالی پیٹ نيم گرم پانی کے استعمال سے حیران کن حد تک فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ مائگرين کی صورت ميں شدید سر درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کے درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، چربی، کولیسٹرول، بڑھتا ہوا وزن، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کھانسی، معدے کا ترش ہوجانا، بھوک میں کمی اور اکثر بیماریاں جو آنکھ،کان اور گلے سے مربوط ہیں،گرم پانی سے ان کا علاج ممکن ہے۔گرم پانی خون کی روانی بہتر کرتا ہے اور میٹابولزم ریٹ بھی بڑھاتا ہے۔

پینے کے لیے پانی اتنا گرم ہو کہ آرام سے پیا جا سکے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گرم پانی پینے کے پونے گھنٹے بعد تک کچھ اور کھانا پینا نہيں چاہيے اور تینوں وقتوں کے کھانے کے کم ازکم دو گھنٹے بعد تک بھی پانی نہ ہی پیا جائے۔ پرانے زمانے کے طبیب بھی صبح کے ناشتے سے پہلے گرم پانی پینے پر بہت زور دیتے تھے اور مریض کو اس کا عادی بنانے پر بہت اصرار کرتے تھے۔
 

image


ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات
ٹھنڈا پانی پينے کے بہت سے نقصانات ہيں۔ کئی افراد کا ماننا ہے کہ انتہائی ٹھنڈا پانی پينے سے انسان کے دل کی چار رگیں جُڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہيں، جس سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے سے زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ پانی اور ہمارے گلے کے درجہ حرارت میں فرق ہے۔ ہم جیسے ہی ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو اس فرق کی وجہ سے ہمارا گلا اور چھاتی جکڑ جاتی ہے لیکن اگر گرم پانی پیا جائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔


Partner Content: DW

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

You may be used to drinking a cup of coffee or tea to wake you up in the morning. Some of you may opt for a glass of cool water to replenish you and get your morning started. These things may now be morning habits; however, it can be worth reconsidering how you start your morning because research shows that drinking warm water on an empty stomach offers the most health benefits.