وزیراعظم عمران خان بغیر گولی چلائے جنگ جیت گئے مودی پے لوڈ گراکر بھی.. .!!

خطے میں مودی ، انڈین آرمی ، میڈیا اور انتہا پسندہندوؤں کا جنگی جنون، مودی کا تاحیات بھارتی وزیراعظم رہنے کا خواب !!

دفاعی لحاظ سے دُشمن کی جارحیت کا منہ توڑنے ، سرپھوڑنے اُس کی کمر دُہری کرنے کی مکمل مہارت اورایٹمی طاقت رکھنے والے مُلک پاکستان نے کنٹرول لائن کی خلاف وزری کے مرتکب گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن ، سروس نمبر27981 کو بھارت کے حوالے کردیاہے۔ پچھلے دِنوں پاک فضائیہ کے فائٹرطیاروں کی بروقت کاروائی کے بعد مارگرائے گئے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری پھر رہائی کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کرکے نہ صرف امن پسند پاکستانیوں بلکہ جنگی جنون میں مبتلا و سلجھے ہوئے امن کے متلاشی بھارتیوں اور یورپی دنیا کو بھی امن کا سرپرائز دے دیا ہے۔ اِس طرح امن کے متلاشی وزیراعظم پاکستان کا یہ ایک بڑا قدم ہے؛ آج اگر کوئی نفرت کی عینک آنکھوں سے ہٹا کر دیکھے، تو یقینااُسے سمجھ آجائے گی کہ ستر سال بعد پہلی بار خطے کے امن پسند وں کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی پہلے پاکستانی وزیراعظم کا یہ ایک ایسا تاریخی اقدام ہے، خطے کے عوام کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا،اَب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے اِس اقدام کو بھارت کس طرح لیتا ہے؟ یہ اُس کا ظرف ہوگاکہ پاکستان کی امن پسندی کو جنگی جنون میں مبتلا شیطان صفت بھارتی حکمران، آرمی اور جلتی پر تیل چھڑکنے والا جھوٹا میڈیا کس طرح دیکھتے ہیں۔

مگر حقیقت یہی ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ہر قسم کی جنگی مہارت رکھنے کے باوجود بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتی ہے ،جیساکہ متعدت بار پاکستان ہر فورم پر واضح کرچکا ہے کہ یہ کشمیر سمیت خطے میں درپیش ہر قسم کے مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے نکالنا چاہتاہے۔ جبکہ اُدھرپاکستان کی امن پسندی اور مذاکرات کی پیشکش کو بھارت پاکستان کی کمزوری ہرگز نہ سمجھے، اِس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جیسے جنونی اور خطے میں اپنی چوہدراہٹ قا ئم کرنے کے خواب دیکھنے والے حکمران ہیں۔ کہ جو خطے کو جنگی کشیدگی کی نظر کرکے اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد ات حاصل کرناچاہتے ہیں۔

آج اِس سے اِنکار نہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خطے میں حالات جنگ کے باوجود بھی جنگی ، اخلاقی ، سماجی اور سفارتی محاذوں پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کرکے بغیر گولی چلائے، جنگ جیت چکے ہیں۔ جب کہ دہشت گرد اعظم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے کہ جو جنگی عزائم کے ساتھ پاکستانی علاقوں میں پے لوڈ گراکر اور اپنے دوبھارتی طیارے تباہ کروا کر بھی اپنے جنگی جنون میں شکست سے دوچار ہوگیاہے۔آج جنوبی ایشیا کے امن کو جتنے بھی خطرات لاحق ہیں ، بیشک ، اِس کا ذمہ دار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ، انڈین آرمی ،ہندوستانی میڈیا اور بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کا جنگی جنون ہے ، آج اگرامن پسند عالمی برادری نے بروقت مداخلت کرکے اِنہیں لگام نہ دی ، تو کوئی شک نہیں کہ آنے والے دِنوں، ہفتوں اور مہینوں میں بھارتیوں کا جنگی جنون خطے کو(پاک بھارت جنگ کی صورت میں) ایک ایسی اٹیمی جنگ میں لے جائے گا،بقول وزیراعظم پاکستان عمران خان پھر جس کا رکناکسی کے بھی بس میں نہیں ہوگا۔جیسا کہ آج جنوبی ایشیا کو اندھی جنگ میں جھونکنے کی سازش اقتدار کے پجاری مودی اور اِس کے حواریوں نے تیار کررکھی ہے۔ اَب خطے کے موجودہ منظر اور پس منظر میں راقم الحرف کا قوی خیال یہ ہے کہ بھارت میں جاری الیکشن میں نریندرمودی کو پانچ بھارتی ریاستوں میں واضح شکست کے بعد مکمل طور پر اپنی ناکامی یقینی نظر آرہی ہے،اِس لئے مودی سارے الیکشن کو سپوتاژ کرنے کے لئے خود ساختہ پلوامہ حملے کو ہوادے کر خطے میں جنکی جنون کو بڑھاوا دے رہاہے تاکہ پاک بھارت جنگ چھڑ جائے؛ تو یہ بھارت بھر میں ایمرجنسی لگادے۔ پھر یہ جنگ کو جواز بنا کر خود کئی سال یا تاحیات بحیثیت بھارتی وزیراعظم اپنی حکمرانی قائم رکھے۔ اورحکمرانی کے مزے لوٹے اِس دوران اگرکہیں سے اپوزیشن انتخابات کی بات کرے، تو پھر سرحد پر جنگ کا ماحول پیدا کردے، یوں اپنی اِس سازشی سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے مودی نے پلوامہ حملے کا خودساختہ ڈرامہ اپنے ہی لوگوں سے رچایا ہے۔ اَب جِسے حقیقی رنگ دینے کے لئے مودی پاکستان کو دہشت گرد مُلک قرار دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہاہے، اور اپنے انتہا پسندوں کے ساتھ خطے میں جنگی حالات پیداکررہاہے، اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اپنی جنگی سازش کو عملی جامہ پہناکر مودی الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر اُس حد تک جانے کو تیار ہے۔ جہاں خطے کی وادی معصوم انسانوں کے لہو سے ندی میں بدل جانے کے لئے تیاری ہے۔فروری کی چودہ تاریخ کو بھارتی دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر کے خودساختہ پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارتیوں میں پاکستان سے بدلے کی آگ جس طرح زور پکڑ گئی ہے اِس کی تپش ابھی تک مودی اور انتہاپسند ہندوؤں میں محسوس کی جارہی ہے، جس پر بھارتی میڈیا نے تیل چھڑکنے کا کام انجام دے کر بدلے کی آگ کو بھڑکائے رکھا ہے۔جبکہ مودی سمیت ساراہندوستان ہی پاکستان سے انتقام کی آگ میں بھسم ہواجارہاہے یہی بدلے کی آگ تھی جب گزشتہ پیر منگل کی درمیان را ت اندھیرے میں 2:55 پرڈرپوک بھارتی طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں چوروں کی طرح دوچار میل اندرآمدہوئی اور پھر اِن کا دم دبا کر بھاگ جانا بھارتی میڈیا نے اپنے ہندوستانیوں کو بڑی کامیابی کا کہہ کر دن بھردِکھایا اور جشن برپا کئے رکھایہ سب نہ صرف ہندوستانیوں نے دیکھا بلکہ پوری دنیا نے بھی جان لیا کہ بھارتی طیارے مختلف سمتوں سے پاکستانی علاقوں میں کیوں گھوسے؟ جب پاک فضائیہ کے طیارے پیچھے آئے توبھارتی طیارے کس طرح بغیر کچھ کئے اپناپے لوڈ گراکرواپس پلٹے ، آج بھی شواہد موجود ہیں کہ جہاں بھارتی طیاروں نے اپناپے لوڈ گرایا تھا اُن کی اِس حرکت کے نتیجے میں سِوائے دوچار درختوں کے اُکھڑنے اور چند چھوٹے گڑھے پڑنے کے نہ تو کوئی جانی و مالی نقصان کے آثاردِکھائی دیئے اور نہ کچھ ایسے شواہد ملے کہ جن کا بھارت دعویٰ کرتے نہیں تھک رہاہے۔ افسوس ہے کہ اپنی ناکامی پر بھی بھارت خود ہی اپنی کامیابی کا جشن مناکر اپنے ہی بھارتیوں کو بے وقوف بنا رہاہے ۔لازمی ہے کہ خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کرتے نریندر مودی، انڈین آرمی، بھارتی میڈیا اور ہندوستان کے انتہا پسند ہندوؤں کے جنگی جنون کو امن پسند عالمی برادری لگام دے ورنہ ؟بھارتیوں کا جنگی جنون نہ صرف خطے بلکہ آدھی دنیا کوبھی جنگ میں جھونک دے گا،آج اگر ہوسکے، تو عالمی برادری مودی اوربھارتی آرمی کے ساتھ ساتھ اِن دونوں سے پیسے لے کراِنہیں اور عوام کوجنگی جنون کی دلدل میں ڈالنے والے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لکھاریوں اور اینکرپرسنز کے سر پرچڑھے جنگی جنون کا بھوت بھی اُتارپھینکنے کی ذمہ داری لے ، کیوں کہ یہی بھارتی میڈیا ہے آج جوخطے میں جنگی جنون کو ہوادے رہاہے۔(ختم شُد)
 

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 890120 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.