گہری سانس لینے کے 6 حیران کن فوائد

زندہ رہنے کے لئے سانس لینا بہت ضروری مانا جاتا ہے لیکن صرف سانس لینا ضروری نہیں۔ روز صبح جلدی اٹھنے کو اپنا معمول بنائیں کھلی اور تازہ ہوا میں گہری سانس لیں یہ صحت مند طرز زندگی کا اصولوں میں سے ایک ہے اور اسکے بہت سے فوائد ہیں جو کے درجہ ذیل ہیں۔

1۔سانس کا نظام
کھلی فضا اور تازہ ہوا میں سانس لینے سے سانس لینے کا نظام جسے (Respiratory System) کہا جاتا ہے صحیح طریقے سے کم کرتا ہے اور آپ سانس کی مختلف بیماریوں جیسے دمہ، برونکائٹس اور سینے میں درد جیسے امراض کے خطرات سے محفوظ رتے ہیں۔

image


2۔ نظام انہظام
ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کے قبض کی ایک بڑی وجہ نظام انہظام کا درست طریقے سے کام نہ کرنا ہے ایسے افراد میں قبض کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے جو لوگ صحیح سے سانس نہیں لیتے بانسبت ان لوگو کے جو روزانہ گہری سانس لیتے ہیں تازہ ہوا میں گہری سانس لینے سے آپکا نظام انہظام درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

image


3۔لمف (Lymph System)
کسی بھی بیماری کے بعد ریکوور ہونے کے لئے لمف سسٹم کا درست کام کرنا بہت ضروری ہے لمبی سانس لینے سے یہ نظام درست انداز میں کام کرتا ہے اور کسی بھی قسم کی بیماری کی صورت میں یہ نظام آپکو جلد صحت یابی کی طرف لے جاتا ہے۔

image


4۔خون کا دورانیہ
لمبی اور گہری سانس لینے سے دل کو صحیح مقدار میں آکسیجن ملتی ہے اور دل خون کی رفتار میں اضافہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں اور دماغ تک خون مناسب طریقے سے پہنچتا ہے۔

image


5۔مدافعتی نظام
قوت مدافعت کا درست طریقے سے کام کرنا انسانی جسم کے لئے بہت ضروری سے ۔یہ نظام مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے دن میں ایک بار گہری سانس لینے سے مدافعتی نظام تندرست رہتا ہے۔

image


6۔دماغی نظام
لمبی اور گہری سانس لینے سے دماغ صحیح طریقے سے کام کرتا ہے اور دماغ میں سوچنے سمجھنے اور صحیح فیصلے لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ڈپریشن ہونے کی صورت میں اگر کھلی فضا میں گہری سانس لی جائے تو ان سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

image


بشکریہ: (ایچ ٹی وی)

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Breathing correctly is not only important for living longer but also to have a good mood and keep performing at your best. Let us look at the benefits of deep breathing and why you should make it part of your everyday living.