جیب_کترے

دو جیب کتروں کا طریقہ واردات ہی یہ تھا کہ وہ بس میں اکیلے اکیلے داخل ہوتے اور موقع ملتے ہی ایک دوسرے کو گالم گلوچ کرنا شروع کردیتے، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتا ہی تھا کہ کچھ شریف لوگ اٹھ کر ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے کی کوششیں شروع کردیتے، اسی دوران انکے ہاتھ کام شروع کردیتے اور بیچ بچاؤ کرنے والے شریف لوگوں کی جیبیں کٹ جاتیں، اور ایک جیب کترا سارا مال سنبھال کر دوسرے کو دھمکیاں دیتا ہوا بس سے اتر کر چھو ہوجاتا -

امریکہ اور ایران دنیا میں یہی کچھ کرتے پھر رہے ہیں، ساری دنیا نہیں مسلم دنیا میں، امریکہ ایران پہ حملے کی دھمکیاں دیتا ہے تو عراق تباہ ہوتا ہے، امریکہ پھر ایران پہ حملے کی دھمکی دیتا ہے تو ایران کے باجو میں واقع ایران مخالف طالبان حکومت ختم ہوجاتی ہے، امریکہ ایران پہ حملے کی دھمکیاں دیتا ہے تو شام تباہ ہوجاتا ہے، اسی طرح لیبیا کے ساتھ ہوتا ہے، امریکہ کا سب سے بڑا دشمن بظاہر ایران ہوتا ہے مگر امریکہ تاریخ کی سب سے بڑی پراکسی جنگ پاکستان کے خلاف شروع کرتا ہے، حماس کو معمولی سا اسلحہ دیکر، اسرائیل کے لئے شکار گاہ اور فلسطینیوں کو قتل کرنے کا پرمٹ دینے والے ایران کو اگر آپ مسلم امہ کا خیرخواہ اور اسرائیل مخالف سمجھتے ہیں تو اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اسرائیل کے چاروں طرف موجود عرب ملکوں میں فرقہ وارانہ فسادات کروا کر انہیں کمزور کرنے اور گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے والا ملک کوئی اور نہیں ایران ہے، مزید آگے چلیں امریکہ خمینی حکومت کے خلاف انقلاب لانے کے منصوبے کی بڑھک مارتا ہے اور سارا عرب ایران کی مدد سے سی آئی اے کی پیدا کردہ عرب سپرنگ کا شکار بن کر ترانوالہ بن جاتا ہے -

اس لئے جن احباب کو ڈر ہے کہ امریکہ ایران پہ حملہ کرے گا یا فلانا فلانا بحری بیڑا ایران کو تباہ کرنے آ رہا ہے تو انکے لئے عرض ہے کہ اپنے ملک کی سیفٹی کا بندوبست کرنا شروع کردیں، اس دفعہ ان جیب کتروں کا نشانہ پاکستان بھی ہوسکتا ہے، لگاتار دھماکوں، دہشتگردی، قوم پرستی کی اٹھتی یہ نئی لہر پاکستان کو ڈی سٹیبلائیز کرکے اس پہ حملہ کرنے کی سازش معلوم ہورہی ہے، اس سب کے لئے یہی ایک ثبوت کافی ہے کہ کلبھوشن جیسوں سے لیکر بی ایل اے و بی ایل ایف وغیرہ کا نیا گتھ جوڑ کسی بھی طرح ایران کی مدد کے بغیر دوبارہ نہیں اٹھ سکتا تھا ، جو ملک بلوچستان سے لیکر گلگت تک آپ کے اندر اپنا دہشتگردی کا نیٹورک رکھتا ہے ، بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدے تک رکھتا ہو وہ ہمارے بدترین دشمن امریکہ کا سب بڑا اتحادی ہوسکتا ہے دشمن ہر گز نہیں-

Ahsan ul haq
About the Author: Ahsan ul haq Read More Articles by Ahsan ul haq: 10 Articles with 8532 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.