اس وقت نفع کیلئے ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی اور’گناہ’ ہے

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔
 

image


روزنامہ جناح کے مطابق پاکستان اس اپنے گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے شدید معاشی دوچار ہے اور آئی ایم ایف کے سے ڈیل ہونے کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت 180 تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

روپے کی بے قدری کی ایک بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے ۔
 

image


انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعا گناہ ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: