کہا تھا نا ۔۔۔

بھارتی سرکار بھارت کے عظیم لیڈر نریندر مودی کی سربراہی میں راء کی مدد سے پاکستان پر مسلط کی گئی پراکسی کے پیش نظر پوری دنیا میں پاکستان پر دہشتگردی کا جو ٹھپا لگانے اور اس ٹھپے کے پیش نظر پاکستان کو تنہا کرنے نکلی تھی اس پر کئیں بار میں نے بھارتی عوام کو باور کرایا کہ پراکسی کھیلنا بچوں کا کام نہی ہے جس پاکستان مخالف پراکسی کا نیا نیا شوق بھارتی حکومت اور راء کو چڑھا ہے اس پراکسی کی زد میں صرف اور صرف بھارت ہی آئے گا ۔۔۔!!

کیونکہ اس پراکسی کو ہینڈل دنیا کی نمبر ون ایجسنی آئی_ایس_آئی کر رہی تھی اور آئی ایس آئی جیسا پراکسی لڑنے کا تجربہ آج تک دنیا کے کسی ملک کی ایجنسی کے پاس نہی ۔۔!!!!

ایک طرف بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے بجائے آج خود تنہا ہوگیا اور آج بہت سے خطے کے ترقی یافتہ ممالک نے بھارت سے پاؤں پیچھے کھینچ لیا ہے اور یہ وہی ممالک ہیں جن کے بلبوتے پر بھارت ایشیائی خطے کی طاقت ور ریاست بننے کے چکر میں تھا خطے کی طاقت ور ریاست بننا بری بات نہیں ہے بلکہ اچھی بات ہے لیکن اگر بھارت اپنی توجہ خود کو معاشی طور مستحکم کر کے تجارتی محاذ کی بنا پر آگے بڑھتا تو بہت اچھی بات تھی لیکن بھارت نے اپنی تعمیر ترقی پر پیسا لگانے کے بجائے اپنے ملک سے غربت ختم کرنے کے بجائے پاکستان مخالف تنظیموں کو سپورٹ کیا اور پاکستان میں فساد اور دہشتگرد کاروائیوں کو فروغ دیا۔۔۔!!!

دوسری طرف پاکستان اگر چاہتا تو اس پراکسی کی ہوا کا رخ بھارت کی طرف تبدیل کر سکتا تھا لیکن پاکستان انسانیت سے پیار کرنے والا ملک ہے اور جانتا تھا کہ اگر اس پراکسی کا رخ بھارت کی جانب موڑا گیا تو بھارت کو شدید انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑے گا اسی لیے پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف ہر وار کو خاموشی سے ناکام کیا اور اس وار کے سارے ثبوت اکٹھے کر کے پوری دنیا کو باور کرایا کہ دہشتگردی بھارت پاکستان میں کر رہا ہے پاکستان بھارت میں نہی اگر پاکستان کر رہا ہے تو بھارت بھی ثبوت سامنے لائے اس دوران بھارتی حکومت بھوکلاہٹ کا شکار دکھائی دی اور اپنے ہی ملک میں دہشتگرد کاروائیاں کروا کر الزام پاکستان پر ڈالنے لگی لیکن بھارت نے یہاں بھی منہ کی اس طرح کھائی کہ پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کو ان حملوں کی تحقیقات پاکستان سے شیئر کرنے کا کہا جس پر بھارت کی بولتی پوری دنیا کے سامنے بند ہوگئی اور بھارت پاکستان کو ان حملوں کے ثبوت دینے میں بھی ناکام رہا اور اس طرح دنیا نے یہ بات مانی کہ بھارت میں ہونے والے تمام حملوں میں بھارت خود ملوث ہے نا کہ اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے اور بھارت کہ فراہم کردہ ثبوت بھی پاکستان کی جانب سے دنیا کے ساتھ شیئر کیے گئے جس پر بھارت کا جھوٹ پوری دنیا کو دکھایا گیا اور اس سب میں بھارت کی دو نمبر ایجنسی #راء اور جاہل مودی حکومت نے پاکستان کی بہت مدد کی اور یہ مدد اوپر تمام باتوں سے ظاہر ہوتی ہے کہ جو کچھ بھی بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف چلایا گیا پس پردہ اس سب کا نشانہ بھارت خود بنتا گیا ۔۔۔

اور اس سب کے پیچھے کمال کا دماغ رکھنے والی دنیاں کی نمبر 1 انٹلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی ہے جس نے بھارت کو دنیا میں نا صرف خاموشی سے ننگا کیا بلکہ پاکستان کو تنہا کرنے والے سازش کا رخ خاموشی سے بھارت کی جانب موڑ دیا جس کا ثبوت دی گئی شنگھائی_تعاون_تنظیم کی تصویر میں موجود ہے ...!!!

ایک بازی تو یہ ہے جو پاکستان نے پلٹی ہے دوسری بازی جس کا شاید بھارت کو علم بھی نا ہو کہ بھارت کہ ساتھ پاکستان نے جو ہاتھ کر دیا ہے آنے والے وقت میں بھارت پاکستان کے ہاتھوں بلکل مفلوج ہو چکا ہوگا اور بھارت میں ہلنے کی بھی سکت نہی رہنے والی پوری دنیا اور بھارت خود جانتا ہے کہ بھارتی افواج ۷۰ فیصد روسی ساختہ ہتھیاروں پر انحصار کرتی ہے اور آج وہی روس جو ایک وقت بھارت کا قریبی دوست تھا بھارت جسے اپنے جگر کا ٹکڑا مانتا تھا آج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور روس کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا بھارت کے لئے کس قسم کا درد اور زخم کا باعث بن سکتا ہے یہ آنے والا وقت ثابت کرے گا میری طرف سے اس ملک کی محب وطن عوام کی طرف سے اور آئی ایس آئی کے گمنام جانبازوں کی طرف سے بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کو یہ تین انگلیاں مبارک ہوں۔۔۔!!!

وسلام۔۔۔!!!

پاکستان کی بیٹی
شفق کاظمی
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 110 Articles with 136805 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More