دنیا کی سب سے عجیب و غریب گاڑیاں، ویڈیوز

آج کے دور میں گاڑی ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے مگر یہ موجودہ وقت کا سب بڑا اور مہنگا شوق بھی ہے- قیمتی سے قیمتی گاڑی رکھنا سٹیٹس سمبل بن چکا ہے٬ دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں ہر سال بےشمار گاڑیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ساتھ متعارف کرواتی ہیں- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی سب سے عجیب و غریب گاڑیوں کے بارے بتائیں گے-

Driving house boat
ہر بوٹ کے ساتھ ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ صرف پانی پر ہی چل سکتی ہے ۔ کیونکہ ان کے پہیے نہیں ہوتے جن سے وہ روڈ پر چل سکیں اس لیے انھیں مختلف چیزوں پر لوڈ کر کے ٹرانسپورٹ کیا جاتا ہے ۔ لیکن دنیا کہ ایک ماہر میکینک نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے۔ 2017 میں اس ڈرائیونگ ہاؤس بوٹ کو لانچ کیا گیا اس بوٹ کے اندر پہیے لگائے گئے ہیں- یہ کمال کی کشتی پانی اور روڈ دونوں پر چل سکتی ہے۔


Killa B Camaro
Killa B Camaro کے اندرعموماً 426 کا ہارس پاور انجن لگایا جاتا ہے لیکن اس گاڑی میں 1750 ہارس پاور کی طاقت والا انجن موجود ہے۔ اس گاڑی کو ایک ریسر نے ایجاد کیا ہے جو ایک ایسی گاڑی بنانا چاہتا تھا جو کہ روڈ پر فائیر لگا سکے- اصل میں اس گاڑی کو صرف شوق کے لیے بنایا گیا ہے۔ جب انجن اتنی زیادہ پاور لگاتا ہے تو اس گاڑی کے پہیہ زمین کے ساتھ اتنی تیزی سے گھومتے ہیں تو ہر طرف دھواں ہی دھواں ہوتا ہے۔ اس کے دوران کمال کی فرکشن پیدا ہوتی ہے اور اس طرح سے نکلنے والا دھواں بھی الگ ہی رنگ کا ہوتا ہے۔ لیکن یہ صرف چند منٹ ہی چل پاتا ہے کیونکہ اس کے بعد ٹائر برسٹ ہوجاتے ہیں کیونکہ جب ٹائر گھومتے ہیں تو اس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔


Limo jet
اگست 2018 میں امریکن کمپنی نے 12 سال کی محنت سے اس جہاز نما گاڑی کو بالآخر تیار کرلیا- اس عجیب و غریب گاڑی کی لمبائی 42 فٹ ہے۔ اس گاڑی میں پیٹرول انجن لگایا گیا ہے۔ افسوس طیارے کی طرح نظر آنے کے باوجود یہ اڑ نہیں سکتی۔ اس گاڑی میں ایک وقت میں 8 لوگ سفر کرسکتے ہیں- اس میں فریچ سے لیکر ایل ای ڈی جیسی تمام لگژری چیزیں موجود ہیں۔


Koenigsegg regera
2015 میں اس کمپنی نے اپنی اس گاڑی میں کی جانے والی زبردست تبدیلی کو متعارف کروایا ہے ۔ اس گاڑی کو ٹرانسفارمر فلم میں دکھائی جانے والی گاڑیوں کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کا ہر حصہ خودبخود کھل سکتا ہے۔ جس کو آپ ریمورٹ کے ذریعے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔


Trophy truck
جو بھی گاڑی صحرا میں چلانے کے لیے بنائی جاتی ہیں ان میں عام گاڑیوں کی بنسبت بہت زیادہ فیچرز ہوتے ہیں۔ کچھ عرصے قبل ایک کمپنی نے یہ کمال کا ٹرافی ٹرک متعارف کروایا ہے۔ اور اس ٹرک کا سائز کافی بڑا ہے جبکہ اس کا وزن 3 ٹن ہے ساتھ ہی یہ 6 فٹ سے زیادہ اونچائی سے چھلانگ لگانے کی خوبی بھی رکھتا ہے اور آگے بڑھتا ہی جاتا ہے۔ اس کے اندر 800 ہارس پاور کی طاقت والا انجن موجود ہے۔ اس کو آپ پہاڑوں، ریگستان اور کہیں بھی چلا سکتے ہیں۔ اس کے اندر بیٹھ کر جمپ بھی محسوس نہیں ہوتی۔

YOU MAY ALSO LIKE: