خان نے کشمیر کا سودا نہیں کیا

میں نے جیسے ہی ٹوئٹرآن کیاتوکشمیرکے بزرگ سینئرحریت رہنماسیدعلی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرامت مسلمہ کے نام ایک پیغام جاری کیاہواتھاجس میں یہ کہا’’بھارت مقبوضہ ویلی میں بڑاآپریشن کرنے جارہا ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کواپنی حفاظت میں رکھے اگرہم شہیدہوگئے اورآپ خاموش رہے تواﷲ تعالیٰ کوجواب دیناہوگا‘‘۔یہ سن کے میرے اندرایک بجلی سے دوڑگئی دل کررہا تھاکہ اﷲ پاک مجھے اتنی طاقت دے کہ میں وہاں جاکرسارے ہندوؤں کونیست ونابودکردوں اوراگروہاں جاکے شہیدبھی ہوجاؤں تواپنے آقاﷺ کے آگے سرخروتوہوسکوں گاکہ آپ کے کلمہ پڑھنے والوں کی خاطراورآپ کے نام پرشہیدہوکے آیاہوں ۔میں سارادن اسی پیغام میں سوچتارہاٹی وی چینل آن کیاتواس پرخبریں آرہی تھیں کہ فلاں فلاں جماعتیں آج یکجہتی کشمیرکے حوالے سے لاہورپریس کلب کے باہرریلیاں ومظاہرے کریں گی تومیں نے بھی اپنافرض سمجھتے ہوئے چلاگیاوہاں جاکے مختلف قائدین کی تقریریں سنیں تودل میں اپنی حکومت کے خلاف غم وغصہ بھرگیا کیونکہ جتنی بھی تقاریرہوئیں سب حکومت کیخلاف شام کوگھرواپس آیاتوفیسبک آن کی تواس میں ایک آدمی نے پوسٹ کی ہوئی تھی کہ عمران خان نے امریکہ جاکرکشمیرکا سوداکردیا ہے کیونکہ ایک نیازی نے بنگلہ دیش ہم سے جداکیاتویہ نیازی کشمیرجداکرنے والا ہے اب میرے قارائین میرے اندرلگی آگ کوسمجھ رہے ہوں گے میرادل ایسے کرنے لگا کہ کشمیرسے پہلے عمران خان کے پاس پہنچ کے اسے قتل کردوں مگرکچھ دیرفیسبک پررہنے کے بعدایک پوسٹ ایسی آئی کہ دل کوکچھ اطمینان ہواپوسٹ تھی’’ایسی حالت میں اپنی حکومت پرتنقیدکے بجائے انکا ساتھ دیں اورجوحکومت چلارہے ہیں اﷲ پاک نے انہیں ہم سے زیادہ سوچنے کی صلاحیت دی ہے اسی وجہ سے ہم پرحکمرانی کررہے ہیں اسی وجہ سے عوام کومایوس نہ کریں‘‘اب سرینگرمیں حالات کشیدہ ، بھارتی فوج نے وادی کوگھیرے میں لے لیا ہے ذرائع کے مطابق بھارت اضافی ڈیفنس سسٹم کشمیرلے آیا ہے اس کے ساتھ بھاری آرٹلری بھی شامل ہے ۔کشمیرمیں انجاناخوف وہراس جاری ہے اوریہ خوف اس وجہ سے ہے کہ بھارت نے جوبل370اور35Aپیش کیا ہے اس عمل کایہ ردعمل ہے یہ بل پیش کرنے سے قبل ہی بھارت نے تقریباً25000نئی فوج بھیج دی اس سے چندہفتے پہلے بھی 10,000بھارتی فوجی تعینات کیے گئے تھے ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 8,00000بھارتی فوجی جووقفے وقفے سے بڑھارہے ہیں جواگلے کچھ دنوں میں 10لاکھ ہوجائے گی اسکے ساتھ ہی بھارت نے ایک اورمکروہ چہرہ کے ساتھ بیان دیاکہ 15اگست کوسرینگرمیں انڈیا کا جھنڈہ لہرائیں گے اب جوصورت حال ہے لگتاایسے ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے مگریہ یادرکھیں اہٹمی طاقت پورے خطے کیلئے خطرناک ہے ۔بھارت نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ،عام شہریوں کی جانیں لیں ،پھربھارت نے جوبل370اور35Aپیش کیا ہے جس کی منسوخی سے بھارتی نہ تومقبوضہ کشمیرمیں شہریت لے سکتا ہے اورنہ ہی جائیدادلے سکتا ہے اس کے منسوخی کے بعدوہ کشمیری شہریت اور جائیدادیں بناکرآسانی سے کشمیرپرقبضہ کرسکتے ہیں آخربھارت نے ایساکیوں کیااس سے کشمیرکوکیانقصان پہنچ سکتا ہے کیایہ بل پیش ہونا پاکستانی سفارتی لحاظ سے ناکامی نہیں ۔ بھارت نے اتنے گھناؤنے کام کیے تواقوام متحدہ کی قراردودوں کی کیاحیثیت رہ جاتی ہے اگردیکھاجائے توبھارت نے ہمیں لائن آف کنٹرول میں الجھاکراتنابڑافیصلہ کرلیااگرہماری حکومت اتنی اہل ہوتی تھی کئی روزسے خبریں گردش کرہی تھیں کہ وہ اس بل کوختم کروانے والے ہیں اورانکی اسمبلیوں میں بحث بھی جاری تھی توہمیں خاموش بیٹھنے کے بجائے اپنے ساتھی ممالک اوراقوام متحدہ سے تواس پربات کرناچاہیے تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری سفارکارٹیم اورخفیا ایجنسیاں صرف تنخواہ کیلئے ڈیوٹیاں کررہی ہیں کہ کوئی ہماری شہہ رگ پروارکررہا ہے اورانکوپتہ تک نہیں چلاہم لائن آف کنٹرول میں متوجہ رہے اوربھارت نے قانونی جنگ کاپہلامرحلہ جیت لیااوراب وہ اپنی فوج کوبھی آرڈردے گاکہ کشمیرکوبھارت کیساتھ ملانے کیلئے کسی بھی تحریک کوکچل دے مگراس سے پہلے ہمیں سٹریٹیجی بناکراس کاحل نکالناہوگاکیونکہ بھارت اس مسٗلہ کودوطرفہ سے حل نہیں کرسکتااسی لیے ہمیں شملہ معاہدہ سے دستبردارہوجانا چاہیے اوراپنے ساتھ مزیدممالک ملاکراپنی طاقت منواکراقوام متحدہ کواپنی قراردادیں یاددلانی چاہیں اورتمام ممالک کے ساتھ اس انڈین گستاخی کی مہم چلانی چاہیے اس کے ساتھ ہی پاکستان اپنی بہترسفارکاری کے ذریعے اس بڑے چیلنچ سے نمٹاجاسکتا ہے ۔کبھی کبھی تومجھے اس ہل چل کے پیچھے ٹرمپ کی چال لگتی ہے کیونکہ امریکہ ہمیشہ ہمارادشمن رہا ہے اوربھارت بھی اورشاید یہی ہواہوکہ دشمن کادشمن دوست۔یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکہ کشمیرثالث ہواوراس کے باوجود کشمیرمیں بھارتی مظالم بڑھ جائیں ہوسکتا ہے یہ تیزی ٹرمپ کی ہی چال کانتیجہ ہواگرہم تھوڑاساپیچھے نظردوڑائیں توافغان،عراق ،کویت،ایران کی جنگوں میں اس نے کونسی ثالثی کی پیشکش کی تھی جواب انڈیا کے معاملے میں کرے گا مگرہمارے حکمران بھول چکے ہیں کہ آپ ﷺ کاارشاد ہے کہ کافرکبھی مسلمان کادوست نہیں ہوسکتا۔قائداعظم نے فرمایاتھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے مگرافسوس ہماری حکومت پرکہ کوئی بے غیرت 70سال سے ہماری شہ رگ پرقبضہ جماکربیٹھا ہے اورہم خاموشی سے دیکھ رہے ہیں وہاں پرقتل عام کابازارگرم ہے بہنوں بیٹیوں کی عزتیں پامال ہورہی ہیں ایسے لگتا ہے میراکشمیرنہیں بھارتی فوجی چھاؤنی ہے 1947میں کشمیرپاکستان کاحصہ تھا مگرانگریزوں اورہندؤں کے گٹھ جوڑ اورسازش سے بھارت نے کشمیرپرقبضہ جمایااورکشمیری مسلمانوں کی آزادی اوربنیادی حقوق کوسلب کرلیے اس روز سے یہ نہ صرف پاکستان اورہندوستان کے درمیان ایک تنازعہ ہے بلکہ اس کی وجہ سے کئی بارجنگ بھی ہوچکی ہے جس میں کئی مسلم اورکشمیری شہیدہوچکے ہیں یادرہے پاکستان اورکشمیرکاایک ہی نعرہ ہے ’’لاالہ الااﷲ‘‘جس کی وجہ سے ہماراکشمیرسے پکارشہ ہے اورہم انہیں تنہانہیں چھوڑسکتے اوریہ رشتہ کشمیرکی آزادی تک رہے گااورمیں دنیابھرکے مسلمانوں سے التجاکروں گااگرکشمیری شہیدہوگئے تواﷲ کوجواب دیناہوگااس لیے سوچیں بھارت کوسبق سکھانے کیلئے آپ نے کیا کام کیا ہے ؟۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 198187 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.