سال 2019: جنگلی حیات کی سب سے شاندار تصاویر

وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر 2019 کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے پیشہ ور اور شوقیہ فوٹوگرافرز نے تقریباً 50 ہزار تصاویر ارسال کی گئی ہیں- ان تصاویر میں 100 تصاویر لندن کے نیشنل ہسٹری میوزیم میں 18 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جبکہ مقابلے کے فاتحین کے ناموں کے اعلان اسی میوزیم کے Hintze Hall میں 15 اکتوبر کو ہی کر دیا جائے گا- اس مقابلے میں شامل چںد شاندار تصاویر مندرجہ ذیل میں موجود ہیں-
 

image
خرسک (raccoon) ایک 1970 کی دہائی کی فورڈ پنٹو گاڑی سے اپنا چہرہ باہر نکالے ہوئے ہے- یہ گاڑی کینیڈا کے شہر Saskatchewan کے ایک ویران فارم میں کھڑی تھی جبکہ یہ دلچسپ تصویر Jason Bantle نامی فوٹو گرافر نے کھینچی-
 
image
gentoo پینگوئین پانی کی اندر سب سے تیزی سے تیراکی کرنے والی پینگوئین ہے- یہ پینگوئین اس وقت اپنی زندگی بچانے کی کوشش کر رہی ہے- یہ منظر Eduardo Del Alamo نامی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
image
ایک چیتے اور جنگلی افریقی کتوں کے درمیان ہونے والا ایک غیر معمولی مقابلہ٬ جنوبی افریقہ کے علاقے KwaZulu-Natal میں یہ تصویر Peter Haygarth نے کھینچی-
 
image
الباما کے ساحل پر ایک ایسا کچھوا رینگتے ہوئے جس کی گردن مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال کی جانے والی ڈور سے جکڑی ہوئی ہے- یہ تصویر Matthew Ware نے کھینچی-
 
image
پانامہ کے سوبیریا نیشنل پارک میں ایک تین پیروں والا سلوتھ درخت پر بیٹھا ہے- یہ دلچسپ منظر Carlos Perez Naval نامی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
image
جنوبی جارجیا کے علاقے Larsen Harbour میں موجود برف پر ایک اود بلاؤ نیند پوری کر رہی ہے- یہ تصویر Ralf Schneider نامی فوٹو گرافر نے کھینچی-
 
image
لمبی دم کا مالک پرندہ tit اپنی چونچ سے جاپانی جزیرے Hokkaido میں ایک ایسے درخت کی شاخ سے لٹکا ہوا ہے جس پر برف جمی ہوئی ہے- یہ خوبصورت منظر Diana Rebman نے اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
image
نوجوان گرے وہیل کشتی سے سیاح کے پانی کے اندر لٹکائے جانے والے ہاتھوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے- یہ منظر میکیسیکو کی جھیل San Ignacio Lagoon کا ہے اور یہ تصویر Thomas P Peschak نے کھینچی ہے-
 
image
بحیرہ احمر کے صاف پانی میں 80 فٹ کی گہرائی میں لاتعداد مچھلیاں ایک گول دائرے کی شکل میں دیکھی جاسکتی ہیں- یہ منظر Alex Mustard نامی فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں قید کیا-
 
image
چین میں ایک عوامی بیت الخلا کی دیوار سے ایک سینا میتھ پیوپا کا کوکون دریافت ہوا- اس کی یہ تصویر Minghui Yuan نے کھینچی-
 
image
ایمیزون کے آبی جنگلات میں فوٹوگرافر فرینک کی نظر اس weevil پر پڑی جو کہ تنے سے چپکا ہوا تھا- اس کی آنکھوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مر چکا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A slumbering seal, a hovering bird drinking from an icicle and a zombie insect are among the images showcased in the Wildlife Photographer of the Year 2019 competition. The annual photography exhibition opens at the Natural History Museum in London on 18 November.