ٹیرئیرز کے خلاف کاروائی

پولیس سال ہا سال تک اپنا تاثر بنانے کی جو کوشش کرتی ہے وہ تھانے کے سامنے خود سوزی کے ایک ’’واقعہ‘‘ سے زائل ہو جاتا ہے ،اس لئے جب تک تھانے کو بہتر نہیں بنایا جاتا ’’پولیس‘‘ بہتر نہیں ہو سکتی ،مگر راولپنڈی پولیس کے نئے سربراہ نے کیپٹن محمد فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کو نئی جہت متعارف کروائی ہے ،انہوں نے پولیس کا مورال بلند کرتے ہوئے سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالی ہے ،انہوں نے ثابت کیا کہ اگر آپ پروفیشنل ،کمیٹٹڈ اور اپنے اصولوں پر قائم رہ کر کام کریں گے تو کوئی شک نہیں کہ آپ کامیاب نہ ہوں ،انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان کیا اور معاشرے کے ان مکروہ چہروں سے نقاب اتارا ،انہوں نے پولیس کی رٹ بحال کی اور حکومت کی ترجہیات میں شامل احتساب کے عمل کو بھی اپنے محکمے میں لاگو کیا ،راقم سے راولپنڈی پولیس کے سربراہ کی متعدد ملاقاتیں ہیں وہ میرے ضلع اوکاڑا کے ڈی پی او رہے اور ریکارڈ کام کیا ،سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل راناکا آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے احکامات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، قانون شکن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا،پروفیشنل کمانڈر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں کام کرنے والی راولپنڈی پولیس کا اعزاز،وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی طرف سے ٹیرر گروپوں کے خلاف کاروائی پر راولپنڈی پولیس کو شاباش ، سی پی اومحمد فیصل رانا کی ہدایت پر ایس پی راول آصف مسعود کی سربراہی میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ، تھانہ صادق آباد پولیس نے گمشدہ بچی کو اسکے والدین سے ملوادیا،گمشدہ بچی دو دن قبل مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او صادق آباد کو ملی جسے پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور اس کے وارثان کی تلاش شروع کردی،انتھک کاوشوں کے بعد بچی کے والد کو تلاش کرکے بچی کو ان کے حوالے کردیا گیا،بچی کے ملنے پر اس کے وارثان نے صادق آباد پولیس کی کوشش کو کافی سراہا اور پولیس کاشکریہ ادا کیاراولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت کوشاں،سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،اے ایس پی وارث خان سرکل عمران خان* نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کرانتہائی مطلوب گروہ کو گرفتار کیا،یہ گروہ مختلف کیمروں کی دوکانوں سے کیمرے کرائے پر لیکر روپوش ہو جاتے اور لوگوں کوسوشل میڈیا کے ذریعے ماڈلنگ کیلئے بلاتے اور کیمرہ بھی ساتھ لانے کو کہتے جو بعد ازاں ان سے لے کر بیچ دیتے،گرفتار نوسر باز گینگ میں عمیر اور وائس یوسفی شامل ہیں،ملزمان انٹرنیٹ،OLX،اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیروزگار نوجوان لڑکے/ لڑکیوں کو نوکری کی آفر کرتے تھے،باقاعدہ سکیم کے تحت انٹرویوز اور سلیکشن کی جاتی تھی،جس کے بعد موقع پاکر متاثرین سے قیمتی اشیاء لیکر فرار ہو جاتے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان بین الاضلاعی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں،جن سے مفید طلب انکشافات متوقع ہیں،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن ''ر'' محمد فیصل رانا کی نوسر باز گینگ کی گرفتاری پر پوری ٹیم کو شاباش،سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گروپ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے ذریعے دہشت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ جاتلی پولیس نیدہشت پھیلانے والے *حیدری گینگ* کے کارندے شاہ زیب عرف شیری کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے ایمونیشن برآمد،گینگ سرغنہ حیدر علی عرف حیدری کے خلاف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،نوعمر لڑکوں اور زیر تربیت طالب علموں کو اکٹھا کر کے کالج کے باہر ہلٹر بازی،چھیڑ خانی،لڑائی جھگڑا کی طرف راغب کیا جاتا تھا،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی وڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرکے نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کرتے، کسی بھی شخص کو قانون شکنی،اور اسلحہ کے ذریعے دہشت ہرگز اجازات نہ ہے،ملزمان کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ایس پیراول آصف مسعود نے راقم کو بتایا کہ کسی بھی شخص کو قانون شکنی،اور اسلحہ کے ذریعے دہشت ہرگز اجازات نہ ہے،سی پی او محمد فیصل رانا کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے متحرک بنی کنگ 33 گروپ کا سرغنہ نعمان خٹک اور کارندہ گرفتار کر لیاملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گینگ میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے تھے،اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جاتا ہے،گینگ کے کارندوں کا قانون شکنوں کے ذریعے معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کے علاوہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف،تھانہ وارث خان پولیس نے گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے حق سچ 786 گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم حسینن علی سے اسلحہ پسٹل معہ روند برآمد،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،قانون شکنی کرنے والوں کے لئے راولپنڈی میں کوئی جگہ نہیں، کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی،تھانہ رتہ امرال پولیس کا متحرک گینگ اور مافیا کے خلاف ایکشن، 777 گینگ کا سرغنہ ایک ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان صداقت عرف سینڈی اور حستم خان سے اسلحہ برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش جاری، دوسری طرف ایس ڈی پی او اے ایس پی نیوٹاون سرکل ضیاء الدین نے تھانہ صادق آباد میں کرائم میٹنگ کی، میٹنگ میں SHOتھانہ صادق آباد اور تفتیشی افسران کی شرکت،ایس ایچ او شجاعت علی بابر تھانہ صادق آباد کو ہدایت ہوئی کہ اہم و سنگین نوعیت کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور مقدمات کو چالان عدالت کیا جائے، مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکاریافتگان اور عدالتی مفرور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹمیں تشکیل دی جائیں،فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے درخواستوں کو بروقت یکسو کریں کسی صورت میں پیڈنسی بقایا نہ ہونی چاہیے،پیروی مقدمات اور عدالتی ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،تھانہ سول لائن پولیس نے متحرک گروپ جدون سٹوڈنٹ فیڈریشن JSF کا سرغنہ گرفتار کر لیا،ملزم شہزاد عرف سجو کھوکھر لوگوں کی جائیدادوں پر اسلحہ کی نوک پر قبضہ کرتا تھا،ملزم نے سال 2017 میں گینگ بنایا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد،ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہیں اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں،گینگ کے دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا،گرفتار گینگ کے سرغنہ نے اس گھناؤنے کام سے توبہ کرتے ہوئے دوسروں کو اس کام باز رہنے کی نصیحت کی،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ پولیس کا متحرک گینگز خلاف ایکشن جاری،222 گینگ کا سرغنہ گرفتار، ملزم سے اسلحہ پسٹل و روند برآمد،ملزم وجاہت پر تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ روات میں جائیداد پر قبضہ کے مقدمات درج ہیں اور یہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے، گینگ میں شامل اوباش نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعیعوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے،ملزمان گینگ کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ترغیب دیتے اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویریں اپ لوڈ کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے راقم کو بتایاملزم نے گرفتاری کے بعد توبہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو اس گھناؤنے کام سے باز رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ایسے گھناؤنے کاموں سے باز رہیں،سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کا گینگز کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری،تھانہ صادق آباد پولیس کی 777 اور 313 گینگ کے خلاف کاروائی،777 گینگ کے محمد سفیان اور 313 گینگ کے محمد غفار کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،777 گینگ کا محمد سفیان تھانہ صادق آباد پولیس کو مقدمہ نمبر19 /1160 بجرم 324 میں بھی مطلوب تھا،گینگ میں شامل اوباش نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے،777 اور 313 گینگ کے خلاف کاروائی پر ایس پی راول نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی،کسی بھی شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،تھانہ صدر واہ پولیس نے 555 گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا،گینگ لیڈرعمر ولد مقصود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے،خود کو ٹیرر کہنے والے گینگز کے ہر ملزم کو پکڑیں گے، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی راقم سے بات چیت دوسری طرف سی پی او محمد فیصل رانا کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی گینگسٹرز کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،تھانہ کینٹ پولیس نے ٹیرر گروپ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 786 گروپ کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نوید شاہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتا تھا،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی،سی پی او محمد فیصل رانا نے پولیس لائنز میں کرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا، جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ایس پی پوٹھوہار،ایس پی راول آصف مسعود سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع کرائم کی صورت حال کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لیا گیا، سی پی او نے تھانہ وائز کرائم ڈسکس کرکے اور متعلقہ ایس ڈی پی اواور ایس پی سے اس کا جواب طلب کرلیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس پیٹرولنگ ایک ایسااقدام ہے جو سڑکوں،گلیوں اور بازاروں کو ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے محفوظ بنادیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کا گشت پورے سپرٹ کے ساتھ کیا جائے تو کسی قانون شکن کو خفیہ یا اعلانیہ قانون شکنی کرنے کی ہمت نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب پولیس افسران کاغذوں میں گشت کرتے ہیں، موجود تھانوں میں ہوتے ہیں لیکن پوزیشن معروف علاقوں کی بتاتے ہیں،سی پی او نے کہا کہ آج سے گشت کے سارے نظام کی مانٹیرنگ میں خود کروں گا، ایس ایچ او سے لیکر ایس پی تک تمام افسران کی پیٹرولنگ کی پوزیشن خود معلوم کروں گا جس جگہ پر پوزیشن بتائی جائے گی کاؤنٹر چیکنگ وہاں پر گشت کرنے والے افسر کا ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سی پی او نے کہا کہ سنگین وارداتوں کو روکنے کیلئے پیش بندی اقدامات کیے جائیں، ہماری اصل پالیسی وارداتوں کو ٹریس کرنا ہے،جدید سائنسی ٹیکنالوجی پنڈی پولیس کی دسترس میں ہے ہمارے پاس ماہرین موجود ہیں کسی بھی سنگین واردات کی صورت میں ایس ایچ او ردیگر افسران جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے فوری استفادہ کرے،انہوں نے کہا کہ اسلحہ قانونی ہو یا غیر قانونی اس کی نمائش بہت سے سنگین جرائم کا باعث بنتی ہے، جس تھانہ کی حدود میں اسلحہ کی نمائش ثابت ہوگئی وہاں کے ایس ایچ او کو کڑے محکمانہ احتساب کو سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جرم کو چھپانے سے نہیں بلکہ ٹریس کرنے سے ختم ہوتا ہے،
 

Dr M Abdullah Tabasum
About the Author: Dr M Abdullah Tabasum Read More Articles by Dr M Abdullah Tabasum: 63 Articles with 44191 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.