کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں انڈے کھانا کیوں ضروری ہیں؟

سردی کے موسم کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ملک کے کئی علاقوں میں تو سردی نے باقاعدہ طور پر ڈیرے ڈال لیے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں اس کی آمد کا صرف اعلان ہی ہوا ہے مگر لوگوں نے سردی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کر دیا ہے-

سردی کے موسم میں عام طور پر بھوک زیادہ لگتی ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کے اندر ایسی غذا کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے جو کہ گرم اور طاقت دینے والی ہو تاکہ سردی کو برداشت کرنے کی طاقت مل سکے انڈہ بھی ایسی ہی ایک خوراک ہے ماہرین غذا کے مطابق سردیوں میں انڈے کا استعمال کچھ خصوصی وجوہات کی بنیاد پر لازی کرنا چاہیے-
 

image


1: انڈے سردی کے لیے اچھے ہوتے ہیں
انڈوں کو ماہرین غذا صحت مند ترین غذا قرار دیتے ہیں سردی ایسا موسم ہوتا ہے جب کہ بیماریوں کے بہت سارے جراثيم انسانوں پر حملہ آور ہو کر ان کو بیمار کر سکتے ہیں مگر انڈوں کے اندر وہ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ان جراثیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں لہٰذا سردیوں میں انڈے کا استعمال انسان کو محفوظ کرتا ہے-

2:پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے
ایک عام سائز کے انڈے میں چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتی ہے جو کہ جسم کے اندر اینٹی باڈیز بنانے میں استعمال ہوتی ہے جو کہ جسم کو بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے-
 

image



3: انڈے میں چکنائی کی مناسب مقدار ہوتی ہے
انڈے میں چکنائی کی ایک مناسب مقدار ہوتی ہے جو کہ انسان کو موٹا کرنے کا باعث نہیں بنتی بلکہ جسم کو مناسب مقدار میں گرمی فراہم کرتی ہے جو کہ سردی سے موسم میں بہت ضروری ہوتی ہے

4: انڈے میں وٹامن ڈی کی موجودگی
دھوپ میں بڑی مقدار میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے مگر سردی کے موسم میں دھوپ کی کمی کے باعث لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگوں کے لیے انڈہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے کیوں کہ اس کے اندر وٹامن ڈی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے-
 

image


5: انڈے میں زنک ہوتا ہے
انڈے میں زنک نامی دھات کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ سردی کے موسم میں ہونے والے فلو اور کھانسی وغیرہ سے آرام پہنچاتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: