برطانیہ کے محل سے آئی ڈیزائنر ماہین خان کے نام چٹھی

image


برطانیہ سے آئے ہوئے شاہی مہمان کئی دنوں تک میڈیا کی سرخیوں میں اور سوشل میڈیا کی خبروں میں دھوم مچاتے رہے۔۔۔خاص طور پر کیٹ میڈیلٹن کے کپڑوں سے لے کر ان کی جیولری، ان کا ہنسنا، ان کا چلنا، ان کا بات کرنے کا انداز سب کچھ بہت مثبت انداز میں پسند کیا گیا۔۔۔

کیٹ کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں کو لیڈی ڈیانا کی یاد آگئی کہ کس طرح وہ پاکستان کی ثقافت، اور یہاں کے لوگوں میں گھل مل جاتی تھیں اور ان کی محبت میں کوئی کھوٹ نظر نہیں آتا تھا۔۔۔

اس بار شاہی جوڑے کے استقبال میں اور ان کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی گئی اور کیٹ کے لئے لباس کا انتخاب ڈیزائنر ماہین خان اور ایک ڈریس کے لئے ایلان کی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے پاس سے کیا گیا۔۔۔کیٹ اور ولیم کے برطانیہ پہنچنے کے بعد ڈیزائنر ماہین خان کو شاہی محل سے شکریہ کا خط موصول ہوا ہے جس میں لکھا گیا کہ ڈیئر ماہین! پاکستان میں میرے اس سفر کے دوران آپ کی تمام تر مدد کے لئے بہت شکریہ۔۔۔میں آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے اتنے خوبصورت انتخاب کئے اور اتنی ساری خوبصورت کلیکشن سے اپنے لئے ڈریس منتخب کرنا تھوڑا مشکل تھا۔۔۔مجھے آپ کے دونوں جوڑے پہننا بہت اچھا لگا اور ٹراؤزرز کی بھی فٹنگ بہت اعلیٰ تھی۔۔۔تو شکریہ آپ کے وقت اور محنت کا جو آپ نے ہر چیز میں دی۔۔
 

image


ہم نے اپنا وزٹ بہت انجوائے کیا۔۔۔سب نے بہت خوش دلی کا مظاہرہ کیا اور بہت اچھا لگا آپ سے ظاہری ملاقات کرکے بھی۔۔۔معذرت چاہتی ہوں کہ ملاقات بہت چھوٹی تھی۔۔۔
ایک بار پھر شکریہ دل سے اور نیک تمناؤں کے ساتھ۔

اس خط نے سب کے سر فخر سے اونچے کردیئے۔۔۔کیونکہ پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہنا جیسے پورے پاکستان کو سراہنے کے برابر ہے۔۔۔یاد رہے کہ اس سفر میں کیٹ نے ماہین خان ڈیزائنر کا تیار کردہ رائل بلیو شلوار قمیض زیب تن کیا تھا اور شہزادہ ولیم نے پاکستان کے گرم موسم کے حساب سے سادہ شرٹ اور ٹراؤزر کا انتخاب کیا تھا۔۔۔
 

image


ساتھ ہی کیٹ میڈیلٹن نے ایلان کی ڈیزائنر کو بھی شکریہ کا نوٹ بھیجا ۔۔۔جن کا بنایا ہوا آف وائٹ اور کالا جوڑا پہن کو وہ کسی اور ہی دنیا کی شہزادی لگ رہی تھیں۔۔۔

سچ تو یہ ہے کہ جن ڈیزائنرز کو بھی شاہی جوڑے نے چنا۔۔۔وہ اب شاہی خاندان کا ہی حصہ بن گئے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: