ڈرامہ عہد وفا میں کی جانے والی چند نمایاں غلطیاں جس نے اس کی کامیابی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے

image


آئی ایس پی آر اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کے باہمی اشتراک سے بننے والا ڈرامہ عہد وفا عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے- اس ڈرامے کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ اس کی صرف پندرہ اقساط تیار تھیں- اسکے بعد اس کے مرکزی کردار ادا کرنے والے احد رضا میر اور وہاج علی ڈينگی میں مبتلا ہو گئے لہٰذا اس کی مزید اقساط بہت افراتفری میں تیار کی گئیں- ان تمام باتوں سے قطع نظر اس ڈرامے میں کئی مقامات پر ایسی غلطیاں دیکھنے میں آئیں جو اس کی کمزور پروڈکشن کی دلیل بن گئیں- آج ہم آپ کو ان غلطیوں میں سے کچھ بتائيں گے-

1: ایک ہی فرد کو دو مختلف کردار میں دکھایا گیا
اس ڈرامے کی پہلی قسط میں جب دعا یعنی علیزے شاہ کی انٹری ہوتی ہے تو دکھایا گیا ہے کہ وہ سڑک کے بیچ میں اپنی گاڑی روک کر ایک بزرگ کو غلط ڈرائیونگ کرنے پر باتیں سناتی ہے- یہ بزرگ اپنی بیوی کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہے ہوتے ہیں اور یہ دعا کی بات نہ صرف سنتے ہیں بلکہ اس کو جواب بھی دیتے ہیں- مگر ڈرامے کی نویں قسم میں یہی بزرگ ایک مختلف شہر میں پی سی او کے مالک کے طور پر دکھائے گئے ہیں جو کہ دونوں کانوں سے معذور ہیں ایک ہی فرد پہلی قسط میں نارمل اور نویں قسط میں بہرے کس طرح ہو سکتے ہیں-

image


2: ایک کان میں بالی ایک کان خالی
ڈرامے کی ایک قسط میں جب سعد (احد رضا میر) اور دعا (علیزے شاہ) جب ایک باغ میں الگ الگ چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں اس وقت سعد کا کتا زورو دعا کے پیچھے لگ جاتا ہے- اس دوران اگر غور سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ دعا کے بائيں کان میں بالی نہیں ہوتی ہے- اسی قسط کے اگلے سین میں جب سعد دعا سے معافی مانگتا ہے تو دعا کے کانوں میں بالیاں ہوتی ہیں- کوئی بتائے گا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟

image


3: نقل کی بوٹیاں چھپانے والا ہتھیار غائب
ڈرامے کی ایک قسط میں جب زارا نور امتحان دینے بیٹھتی ہے تو نقل کرنے کے لیے بوٹیاں ربر بینڈ کے ذریعے لگا لیتی ہیں جس کو کمرے میں موجود انویجیلیٹر پکڑ لیتی ہے- مگر جب وہ زارا کی تلاشی لے رہی ہوتی ہیں تو اگلے ہی سین میں یہ ربر بینڈ غائب ہوتے ہیں یہ تو کمال ہی ہو گیا !

image


4: پیچھے سے لی جانے والی تصویر سائڈ امیج کیسے بنا
شروع کی اقساط میں جب یہ چاروں دوست ہاسٹل کی دیوار کودتے ہیں تو ہاسٹل کا انچارج ان کی تصویر کھینچ لیتا ہے- ڈرامے میں یہ دکھایا گیا ہے کہ وہ یہ تصویر بالکل پیچھے سے لیتا ہے مگر جب ان کی یہ تصویر نوٹس بورڈ پر آویزاں ہوتی ہے تو واضح طور پر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر سائیڈ سے لی گئی ہے ایسا کیمرہ کہاں سے ملتا ہے کوئی بتائے گا؟؟

image
YOU MAY ALSO LIKE: