میری سیٹ اسی جہاز میں تھی لیکن میں پندرہ منٹ لیٹ ہوگئی۔۔۔ سلیبریٹیز سے جڑے معجزات

image


جسے اﷲ رکھے اسے کون چھکھے۔۔۔یہ مثال ہر اس شخص کے لئے ہے جو حادثات کے منہ سے بچ کر نکل آتا ہے اور دنیا حیران رہ جاتی ہے۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی اس قسم کے معجزات کا کئی بار سامنا کر چکی ہے-

مزنا ابراہیم
انڈسٹری میں مختلف پروگرامز کی میزبانی کرنے والی ڈاکٹر مزنا ابراہیم نے 2010 میں ڈاکٹر شائستہ کے مارننگ شو میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح وہ موت کے منہ میں جاتے جاتے واپس آگئیں۔۔۔ وہ ایک کمپنی کی طرف سے شو کرنے کے لئے اسلام آباد جا رہی تھیں۔۔۔اور ان کی بکنگ پی آئی اے اور ایئر بلیو دونوں جہازوں میں تھی تاکہ شو میں پہنچنے میں کوئی بھی کوتاہی یا دیر نا ہو۔۔۔لیکن دیر سے پہنچنے کی وجہ سے ان کی بورڈنگ ایئر بلیو کی جگہ پی آئے اے کے جہاز میں ہی ہوئی ۔۔۔وہ بتاتی ہیں کہ اگر میری ٹیم میں سے کوئی بھی میرے ساتھ ہوتا تو وہ لازمی مجھے ایئر بلیو میں ہی لے کر جاتے کیونکہ پی آئی اے آدھا گھنٹا اور لیٹ ہوگئی۔۔۔وہ اس دوران لاؤنج میں ان مسافروں کے ساتھ بھی وقت گزار رہی تھیں جو تھوڑی دیر میں اس جہاز میں سفر کرنے والے تھے جہاں سے ان کی واپسی ناممکن تھی۔۔۔اس میں ان کی بات چیت ایک ایسی دلہن سے ہوئی جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور اس کی مہندی مزنا کو بہت پسند آئی تھی۔۔۔مزنا کے ساتھ جہاز میں ایک ایسا باپ بھی سوار ہوا جس نے اپنی پوری فیملی کو ایئر بلیو میں سوار کروایا تھا اور خود مفت میں ملنے والی ٹکٹ کی خاطر پی آئے اے میں سوار ہوا تھا۔۔۔جب وہ سفر کر رہی تھیں تو اچانک پائلٹ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں پارکنگ نہیں اس لئے ہم لاہور اتر رہے ہیں۔۔۔اور جب جہاز لاہور اترا تو یہ بھیانک خبر انہیں ملی کی ائیر بلیو کا جہاز کریش ہوگیا۔۔۔وہ ابھی تک کانپ جاتی ہیں جب اس دن کے بارے میں سوچتی ہیں۔۔۔

image


عائشہ عمر
دسمبر 2015 میں عائشہ اور اظفر رحمان ایک شو کے سلسلے میں حیدرآباد کی طرف گاڑی میں رواں تھے۔۔۔ویسے اس سفر میں انوشے اور ماڈل عباس جعفری بھی تھے لیکن عائشہ اور اظفر الگ گاڑی میں تھے۔۔۔عائشہ کا کہنا ہے کہ میری چھٹی حس مجھے یہ کہہ رہی تھی کہ اس گاڑی کے ساتھ کچھ ہونے والا ہے۔۔۔لیکن وہ پھر بھی بیٹھ گئیں۔۔۔حیدرآباد پہنچنے سے ذرا پہلے گاڑی ایک اوررٹیک کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔۔۔اس گاڑی کو دیکھنے والے کسی بھی شخص کو یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس میں بیٹھے دونوں لوگ بچ بھی سکتے ہیں۔۔۔یہ ایک بہت بڑا معجزہ تھا کیونکہ اظفر کے صرف سر میں چوٹ آئی تھی اور عائشہ عمر کی کالر بون ٹوٹ گئی تھی ساتھ میں کچھ اور چوٹیں بھی تھیں۔۔۔لیکن عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ چھے گھنٹے جو جامشورو کے پاس گزرے اور اظفر رحمان نے میرا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا۔۔۔میں وہ سب کبھی بھی نہیں بھول سکتی۔۔۔اور وہ لمحہ جب یہ حادثہ ہوا اور میں ہوش میں تھی۔۔۔مجھے لگ رہا تھا کہ یہ صرف ایک معجزہ ہے کہ میں زندہ ہوں۔۔۔مجھے نئی زندگی ملی تھی ۔۔۔میں کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دے رہی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میری گردن میں کچھ ہوا ہے لیکن اگر کسی نے مجھے غلط طریقے سے پکڑا تو میرے ساتھ کچھ اور برا نا ہوجائے۔۔۔چار سال کے بعد بھی عائشہ اور اظفر دونوں کے لئے وہ حادثہ ایک معجزہ ہے۔۔۔

image


مومل خالد
آج سے ٹھیک پانچ سال پہلے اداکارہ مومل خالد اپنے منگیتر اور بہت ہی پیارے دوست شاہزیب مگسی کے ساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں اور راستے میں ایک بہت ہی خطرناک حادثے نے گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔۔۔اس حادثے میں شاہزیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور مومل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔گاڑی کی حالت دیکھنے کے بعد مومل خالد کسی معجزے سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔۔۔شاید اسی لئے مومل کو وقت لگا زندگی میں واپس آنے کے لئے لیکن وہ اسے اﷲ کا تحفہ سمجھ کر آگے بڑھیں اور کچھ عرصہ قبل ان کی شادی بھی ہوگئی اور وہ آج بہت خوش اور مطمئن ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: