جنگ

اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پاکستان نے اپنے ٦٣ سال ایک انتہائی دھوکے باز پڑوسی کے ساتھ گزارے ہیں، جس نے پاکستان کی پیٹھ پر ہر موقع پر وار کیا اور اسے نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی۔ اس کی مثال ٦٥ کی جنگ،٧١ میں تقسیم، سیاہ چین پر محاذ آرائی،پاکستان میں لسانی تنظیموں کی پشت پناہی،پاکستان کے شمالی علاقوں میں دشت گردی کو ہوا دینا،اس سرزمیں کا پانی روک کر اسے بنجر کرنے کی سازش کرنا، بلکہ ان انگنت واقعات سے ملتی ہے جسکا ذکر اس تحریر میں مکمل کرنا بہت مشکل ہے۔ اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر پاکستان ابھی اس نقشے پر موجود ہے تو صرف قادر مطلق کی مہربانی سے ورنہ اس کے اندرونی و بیرونی دشمن کب کی کھا چکے ھوتے۔

اس بات سے بھی سب با خبر ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری اس میں موجود چھوٹے چھوٹے فرقے ہیں، جو کبھی حکومت کو ایک بات پر متفق نہیں ھونے دیتے، کوئی اردو کی بات کرتا ہے، کوئی سندھی بولتا ہے،کہیں پنجابی ،کہیں پٹھان اور کہیں بلوچی۔ ھم سب نے اس شاخ کی سوچ چھوڑ دی جس پر ھمارا آشیانہ ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ سب ھمارے ازلی دشمن کی مہربانی ھے۔

حقیقت یہ ہے کہ جو قوم اپنے دشمنوں کو بھول جاتی ہے وہ آپس میں ایک دوسرے کی دشمن بن جاتی ہے۔

کچھ واقعات سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ بھارت کے بارے میں ابھی تک پاکستانیوں کے جذبات نہیں بدلے، کارگل کا معاملہ ہو یا کسی کھیل کے میدان کا یا کوئی بھارتی جارحیت، ہر پاکستانی کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے اور پاکستان کی کامیابی کی دعا کرتا ہے۔ یہ واحد میدان ہے جہاں بھارت ابھی تک ناکام رہا۔

حالات اور واقعات آنے والے وقت میں پاکستان کی کمزوری بیان کرتے ہیں، اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر ابھی اپنی قوت استعمال نہیں کی تو شاید مستقبل میں کبھی نہ کر سکیں، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو اپنے مسائل کے لئے ایک جنگ کی ضرورت ہے، جو اس کی اندرونی نفرتیں اور فرقہ بندی ختم کر دے اور بھارت جیسے ازلی اور دھوکے باز دشمن کے خلاف اس قوم کو ٦٥ کی طرح سیسہ پلائی دیوار بنا دے، اور پاکستان کو پیش دیرینہ مسائل (کشمیر، پانی، دہشت گردی،لسانی فسادات ۔۔۔۔) کا خاتمہ کرے۔

اللہ پاکستان کا مستقبل روشن کرے۔ اور ہمیں دشمن کے ہر وار سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین
M. Daar
About the Author: M. Daar Read More Articles by M. Daar: 6 Articles with 4597 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.