اسامہ کی ہلاکت: پاکستان کو بدنام کرنے میں بھارتی میڈیا پیش پیش رہا

امریکا کی جانب سے یہ اعلان کیے جانے کے بعد کہ امریکا نے پاکستان کے ایک شہر ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن، جو القاعدہ کا سربراہ تھا اور دنیا کو انتہائی مطلوب تھا کو ہلاک کردیا ہے دنیا بھر کے میڈیا میں تہلکہ مچ گیا، ہر جانب اسامہ بن لادن کی پاکستان میں مبینہ ہلاکت کی خبریں دیکھنے میں آئیں۔

دنیا بھر کی میڈیا کی طرح بھارت کی میڈیا نے بھی اس خبر کو دکھایا اور اس پر تبصرے اور تجزیے کیے۔ بھارتی میڈیا نے اس ضمن میں وہ وہ باتیں کیں جو پاکستان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کو کافی ہیں۔

بھارتی میڈیا ہر اس خبر کو دکھاتا رہا جو اس نازک وقت میں پاکستان کو کسی بھی خطرے میں ڈال سکتی تھی آخر اس کی پاکستان سے دشمنی جو ہے جس کا برملا اظہار اس نے اس نازک وقت میں غلط رپورٹنگ کر کے دیا ھے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستانی حکومت امریکا کی اس بات کی تردید کافی عرصے سے کر رہی تھی کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں ہے اور اب جب اچانک اس کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تو پاکستانی حکومت جھوٹی پڑ گئی، یہ بھارت کے ایک نیوز چینل کی رپورٹ ہے۔

آخر پاکستان نے اتنا عرصہ اسامہ بن لادن کو کیوں روپوش کیے رکھا؟ دنیا جواب مانگتی ہے: ٹائمز ناؤ کی رپورٹ۔

بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کو بھی بار بار بھارتی میڈیا نے دکھایا کہ جس میں انہوں نے کہا: "یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کرے گا جو پاکستان میں ہی موجود ہیں"

بھارت کے نیوز چینلز نے امریکا کے اس بیان کو بھی بارہا دکھایا کہ: "پاکستان ثابت کرے کہ اسے اسامہ کے خلاف ہونے والے امریکی خفیہ آپریشن کا علم نہیں تھا۔"

اب بھارتی میڈیا "اپنی معصومیت کو ثابت کرنے کے لئے پاکستان پر عالمی دباؤ" کے نام سے بھی پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37621 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.