ایک زرداری سب پے بھاری

ایک زرداری سب پے بھاری
دوسرا نہ پیدا ہو٬ ہے دعا ہماری
پاکستان اس وقت ہر طرح سے تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی ، بھوک ،افلاس ، نے روزگاری اور امن و امان ۔ ہر طرح جیسے کہتے ہیں انی مچائی ہوئی ہے۔ اس قوم کا کیا کہنا اس قوم کے بارے میں کہتے ہوئے کہیں شرم آتی ہے کہ ہم بھی کیسی قوم ہے۔ کبھی سوچتا ہوں کہ اس قوم کی جرات کو سلام کرنے کا دل کرتا ہے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی کبھی حرف شکایت تک زبان پہ لے کر نہیں لے کر آتی۔اور مرتے ہوئے بھی اندھی ترقی کے اس دور میں بھی انہی جھوٹے اور قومی غیرت اور حیا سے بے بلد حکمرانوں سے کچھ اچھائی کی توقع کیے ہوئے ہیں۔ صبر و شکر کی انتہا کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے ہماری قوم نے صبر اور حوصلے کی بھی انتہا کردی ہے۔ہوسکتا ہے کہ میں کچھ زیادہ جذباتی ہوں یا کہ مادر پدر وطن کے ساتھ جوبددیانتی ہورہی ہے اسے کھلی آنکھوں کے ساتھ دیکھ نہیں پارہا معلوم نہیں۔۔۔

کھبی اس قوم پے مجھے سخت غصہ آتا ہے کہ کیا یہ قوم ملک و ملت کا سر بازار نیلام ہونے کے بعد ہوش میں آئیگی۔۔۔؟ ہم مر رہے ہیں کسی کو کوئی احساس ہے۔ ہم اپنوں کو ہی اپنے ہاتھوں مار رہے ہیں ہم مہنگائی کا غصہ اپنے گھر والوں کے اوپر نکال رہے ہیں ہم اپنی بیوی بچوں کو کچھ دینے کے بجائے ان پر تشدد کر رہے ہیں کیوں۔۔۔۔۔؟ ان کا کیا جرم ہے جو ہماری زیادتی برداشت کررہے ہیں ہم کسی اور کا غصہ اپنوں پر کیوں نکال رہے ہیں۔۔اپنی گھر کی عزت اپنی عورتوں پر تیزاب کیوں پھینکتے ہیں۔ انکے بال کیوں کھینچتے ہیں۔ غیر انسانی سلوک کی وجہ کیا ہے۔۔

کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ جو غصہ ہمیں جس پر آرہا ہے اسی پر نکالا جائے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ توڑ پھوڑ کریں ، ٹائر جلائیں ، شیشے توڑیں ۔ مگر آپ اپنے آپ میں بند رہنے کے بجائے نکلتے کیوں نہیں ہیں ؟؟
اپنی آواز کیوں پہنچانے کی کوشش نہیں کرتے۔ ملک کو بچانے کے لئے تحریک کی ضرورت ہے ۔۔ جس ملک کو بنانے کے لئے آپ نے اور آپ کے بزرگوں نے جو قربانی پیش کی ہے اب آپ کو اسی ملک کو بچانے کے لئے اسی جوش اور جذبے کی ضرورت ہے اسی طرز کی تحریک کی ضرورت ہے۔ اور اگر آپ نے ابھی سے حوش کا ناخن نہیں لیا تو پھر دنیا میں آپ کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔۔

جو یہ لاکھ دعوے کرتے ہیں کہ وہ ملک کو بچائیں گے در اصل یہی لوگ ہیں جو ملک کو عزت و قار کو بیچ بیچ کر کھا رہے ہیں عزت و وقار کے جنازے نکال رہے ہیں۔ اور اگر آج ہم نے اپنا وطن بچانے کی کوشش نہیں کی تو وہ دن دور نہیں کہ یہی لوگ اس ملک کو ہم سمیت ڈالر کے عوض بیچ دیں گے۔۔۔

مشرف اور اس کے حواریوں نے جو نقصان اس ملک و ملت کا کیا تھا اس سے کہیں زیادہ زرداری اور اس کی جمہوریت نے کیا ہے۔ آج مہنگائی ۔ بے روزگاری اور ملی بے غیرتی کا حساب کرتے ہوئے بھی ہاتھ کانپ جاتے ہیں۔ ۔۔ ایک شخص نے پورے ملک کو یر غمال بنا یا ہوا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ ملک کا صدر ہے اور ملک کی عزت ہے آئین پاکستان کے مطابق ان کی عزت کا خیال کرنا سب کا فرض ہے ۔۔ سب کچھ ٹھیک ہے مگر جہاں ملک کی عزت داﺅ پر لگا ہوا ہو تو پھر کوئی صدر نہیں کوئی وزیر کوئی مشیر نہیں۔۔۔ اس صدر کو کیا کرنا جب ملک کی ہی کوئی عزت نہ ہو۔۔۔ وہ تما م لوگ تاریخ کے مجرم ہیں جنہوں نے زرداری جیسے شخص کو اس عظیم منصب پر لگایا اور پھر تین سالو ں کے اندر اس نے اور اس کے حواریوں نے جو گناہ اس قوم کے ساتھ کیا جو کھلواڑ اس ملک کی عزت اور وقا ر کے ساتھ کیا اس کا تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔۔۔۔

ہمارے نزدیک یہ شخص قوم کا مجرم ہے خدا نہ کرے کہ اس ملک میں دوسرا کوئی زرداری پیدا ہو ۔ اگر قوم کی بدبختی آئے اور خدا نخواستہ یہ شخص اور اس کی کابینہ اگر دوسری دفعہ حکومت کرے تو پھر نہ پاکستان رہے گا اور نہ کوئی پاکستانی۔۔۔۔۔ جس پارٹی کو قاتل لیگ کہتے تھے اسی پارٹی کو آج حکومت کا حصہ بنا رہے ہیں زرداری کی غداری نہ صرف ملک کے ساتھ ہے بلکہ شہید جمہوریت بے نظیر کے ساتھ بھی غداری کی ہے اور اپنے کارکنوں کے ساتھ بھی بہت بڑی غداری ہوئی ہے۔۔۔۔ اگر اس قوم نے قوم رہنا ہے تو پھر ووٹ سوچ سمجھ کر دینا ہوگا یہ سب کا فرض ہے ۔۔ کیونکہ جب ملک کی سانسیں اٹکی ہوئی ہوں تو پھر کوئی پارٹی نہیں کوئی زرداری کو ئی وڈیرہ کوئی چودھری اور نہ کوئی گدی نشین نہیں اور نہ کوئی سجادہ نشین ہونی چاہیئے ۔ بلکہ اس وقت صرف پاکستان پاکستان ہونا چاہیئے کیوں کہ ایک دفعہ ووٹ صرف پاکستان کے لئے دیں تاکہ کوئی ایسا مرد حر آئے اور اس ڈوبتی ناﺅ کو سنبھالا دے سکے ۔۔۔۔۔۔
habib ganchvi
About the Author: habib ganchvi Read More Articles by habib ganchvi: 23 Articles with 21467 views i am a media practitioner. and working in electronic media . i love to write on current affairs and social issues.. .. View More