کرونا وائرس نے دو پیار کرنے والوں کو ہیمشہ کے لیے ایک دوسرے سے ملا دیا، ساتھ جینے کی قسمیں کھانے والے جوڑے نے ساتھ مرنے کا وعدہ بھی نبھا دیا

image
 
انسانی فطرت ہے کہ وہ جس سے محبت کرتا ہے اس کے ساتھ ہی جینا مرنا چاہتا ہے مگر ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ محبت کرنے والوں کو ان کی محبت مل جاتی ہے ۔ شادی محبت کی معراج تصور کی جاتی ہے مگر بہت سارے جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی محبت شادی کے بعد تبدیل ہو جاتی ہے ایسی مثالیں کم ہی دیکھنے میں ملتی ہیں جن کی محبت شادی کے بعد بھی اول دن کی طرح تازی اور شدید رہتی ہے ایسا ہی ایک جوڑا ٹیکساس کے بیٹی اور کرٹس ٹارپلی کا بھی تھا-
 
محبت کی اس داستان کا آغاز 53 سال قبل ٹیکساس کے ہائی اسکول سے ہوا تھا جہاں بیٹی اور کرٹس نے ایک دوسرے کو دیکھا اور محبت میں گرفتار ہو گئے تھے- جلد ہی ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا اور ایک مضبوط بندھن میں بندھ گئے ۔ عام لوگوں کی طرح شادی شدہ زندگی گزارنے والے اس جوڑے کی محبت ان کے اس تعلق کو خاص بناتی تھی ان کے بیٹے ٹم کی پیدائش کے بعد اس جوڑے کی محبتوں کا مرکز ٹم بھی بن گیا-
 
حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وبا جب پوری دنیا کی طرح ٹیکساس میں بھی پھیلی تو یہ جوڑا بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ، بیماری کی شدت کے سبب ان ک بیٹے ٹم نے دونوں کو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا قرنطینہ میں رکھ دیا گیا-
 
image
 
یہ دونوں ایک دوسرے کی خیریت اپنے بیٹے ٹم سے دریافت کر لیتے تھے- ٹم کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی حالت سنبھلنے کے بجائے بگڑتی جا رہی تھی یہاں تک کہ ایک دن میری والدہ بیٹی نے مجھے بلا کر کہا کہ میں اب جانے والی ہوں اپنے باپ کو بتا دینا ۔ ٹم نے مزید بتایا کہ انہوں نے جب یہ بات اپنے والد کرٹس کو بتائی تو وہ صرف سر ہلا کر رہ گئے-
 
اس موقع پر اس کہانی میں ایک نرس بلیک داخل ہوتی ہیں جن کو ٹم نہیں جانتا ہے مگر اس سے کرٹس نے درخواست کی کہ اس کی خواہش ہے کہ مرنے سے قبل وہ بیٹی کے ساتھ ہو ۔ نرس نے کرٹس کی اس درخواست کو مرنے سے قبل ایک انسان کی آخری خواہش کے طور پر لیا اور ہسپتال کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پیار کرنے والے جوڑے کو اپنا آخری وقت ایک ساتھ ایک کمرے میں گزارنے کا موقع فراہم کیا-
 
ان کے بیٹے ٹم کا کہنا ہے کہ ان کے ماں باپ نے اپنی ساری عمر عام لوگوں کی طرح گزاری مگر مرنے سے قبل ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھا تھا اور انہوں نے اس طرح مر کر اپنی محبت کو امر کر دیا-
 
image
 
اس طرح کرونا وائرس نے اس پیار کرنے والے جوڑے کی محبت کو امر کر دیا اور ان کی ساتھ جینے مرنے کی قسموں کو سچ کر دکھایا- مشی خان اکثر ان خبروں پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں جن میں کسی کے ساتھ زیادتی ہو یا کوئی بہت تکلیف میں ہو۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: