صرف ایک تولیے سے پیٹ کی چربی ایک مہینے میں کم کریں، جاپانی ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی

image
 
ہماری آرام طلب طرز زندگی کے سبب جس میں دن کا زیادہ حصہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گزارا جاتا ہے یا پھر زیادہ چلنا پھرنا ممکن نہیں ہوتا ہمیں موٹاپے کا شکار کر دیتا ہے ۔ اگر غور کیا جائے تو ہمیں اندازہ ہو گا کہ اس طرح بیٹھنے کے سبب ہونے والا موٹاپا ہماری توند کے بڑھنے سے شروع ہوتا ہے اور پھر جسم کے دوسرے حصوں تک جا پہنچتا ہے اور اگر ڈائٹنگ اور ایکسرسائز سے کم کرنے کی کوشش کی بھی جائے تو جسم کے باقی حصے تو سیٹ ہو جاتے ہیں- مگر بڑھا ہوا پیٹ واپس اپنی اصل حالت میں آنا ایک دشوار امر ثابت ہوتا ہے-
 
ایک ماہ میں تولیے سے پیٹ کم کرنے کا جاپانی طریقہ
پیٹ کو کم کرنے کے لیے جاپانی ماہر توشیکی فیکیوٹسوجی نے ایک تولیے کے ذریعے بہت ہی آسان طریقہ بتایا ہے جس کو دن میں صرف بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے سے ایک مہینے کے اندر پیٹ کی فاضل چربی نہ صرف کم ہو جائے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جسم ایک بہترین شیپ اور شکل میں آجائے گا ۔ اس طریقے کے لیے ایک بڑا باتھنگ ٹاول درکار ہوگا جس کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے سے نہ صرف پیٹ کم ہو جائے گا بلکہ اس کے جسم پر کسی قسم کے منفی اثرات بھی نہیں ہوں گے-
image
 
1: پہلا مرحلہ
ایک بڑا باتھنگ تولیہ لے لیں اور اس کو اس طرح تہہ کر لیں کہ اس کی چوڑائی تہہ ہونے کے بعد صرف سات سے دس سینٹی میٹر تک رہ جائے اس کی چوڑائی 40 سینٹی میٹر تک ہونی چاہیے تاکہ آپ کی کمر کے نیچے والے حصے میں پوری طرح آجائے-
image
 
2: دوسرا مرحلہ
فرش پر بیٹھ کر اپنی ٹانگیں سامنے کی جانب اس طرح پھیلا دیں کہ ٹانگیں بالکل سیدھی اور کھنچی ہوئی ہوں اور دونوں پیروں کے درمیان فاصلہ صرف دس سینٹی میٹر تک ہو-
 
3: تیسرا مرحلہ
اس کے بعد بالکل سیدھا اس طرح لیٹ جائيں کہ تولیہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے نیچے ناف کے بالکل نیچے والے حصے میں ہو-
 
4: چوتھا مرحلہ
اپنے دونوں ہاتھوں کو بالکل سیدھا کر کے اوپر کی طرف اس طرح اٹھا لیں کہ آپ کے ہاتھ آپ کے سر سے اوپر ہوں بازو بالکل سیدھے ہوں اور پیروں کے درمیان فاصلہ 20 سینٹی میٹر تک ہو-
image
 
5: پانچواں مرحلہ
سر سے اوپر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں زمین کے ساتھ اس انداز میں لگا لیں کہ دونوں ہاتھوں کی چھوٹی انگلیاں ایک دوسرے کو چھو رہی ہوں اور پیروں کے بیچ کا فاصلہ 20 سینٹی میٹر تک ہوں ہتھیلیوں کا زمین کے ساتھ لگنا کہ بازو بالکل سیدھے رہیں بہت ضروری ہے-
image
 
6: چھٹا مرحلہ
اس حالت کو روزانہ پانچ منٹ تک کرنا ہے شروع میں اس عمل کو پانچ منٹ تک کرنا آسان نہیں ہو گا لہٰذا آغاز میں اس کو دو سے تین منٹ تک کریں اور اس کے بعد آہستہ آہستہ دورانیہ بڑھاتے جائيں اور پانچ منٹ تک لے جائيں-
 
ایک مہینے تک یہ عمل باقاعدگی سے کرنے سے کمر پتلی اور پیٹ کی چربی کا خاتمہ ہو جائے گا اور جسم سڈول اور اسمارٹ ہو جائے گا-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: