ٹیکس کا پیسہ اور ٹیکس داہندگان

محترم قارائین مالی سال کی ٹیکس ڈرائریکٹری جاری کردی ہے جسے پڑھ کے مجھے کچھ چیزیں یادآئیں کہ ہرعام آدمی ٹیکس دیتاہے مگرہمارانام توآج تک نہیں آیا پاکستان تحریک انصاف ہو ن لیگ ہو،پی پی پی ہو، جماعت اسلامی ہویاکوئی بھی پارٹی ہو اس ڈائریکٹری کے مطابق ان لوگوں نے ٹیکس ہی نہیں دیے جوساراسال ٹی وی کی سکرین سے چمٹے رہتے ہیں اب توسوشل میڈیاپرلوگ ایک دوسرے کے لیڈروں پر تنقیدکے پل باندھ رہے ہیں کہ فلاں نے ٹیکس نہیں دیایاکم دیاہے تواپنے لیڈروں کو ڈیفنڈکرنے کیلئے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کی کوئی ملیں چل رہی ہیں ارے بھائی ان کی ملیں ہوں یانہ ہوں ہم سے تو وہ لوگ ایک ماچس کی ڈبیہ پربھی ٹیکس لیتے ہیں سگریٹ کی ڈبی لیں تواس کے اورپرٹیکس گھی چینی ، آٹا،دالیں ،پیٹرول ، صابن ،پتی یہاں تک کہ ہماری ادویات ان پربھی ریٹیل کے ساتھ ٹیکس بھی لکھاہوتاہے ہے جسے ہم لوگوں کودیناہوتاہے مگرآج تک ہم لوگ بولے ہی نہیں اوربولیں بھی کیوں یہ ٹیکس توکچھ روپے یاکچھ پیسوں کاہے ہم اس جنجال میں کیوں پڑیں میں نے آج پیٹرول پمپ اورکچھ پیٹرول پوائنٹ ایجنسیوں پر گیااورایک چیزنوٹ کی کہ ایجنسیوں والے توواضع اضافی پیسے لیتے ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن ہوتاہے اوروہ جرمانہ بھرکے پھر اپنے کاروبارکھول دیتے ہیں اور پیٹرول پمپ پرپیٹررول روپے کے ساتھ پیسے بھی ہوتے ہیں جب میں نے پیڑول پمپ والے سے وجہ پوچھی تواس نے کہا کہ آپ کون ہیں تومیں نے تعارف کرایا کہ میں اخبارکاکالم نگارہوں اورمیں اس پرکالم لکھ رہاہوں تواس نے کہاحکومت یہ قیمت ہمیں دیتی ہے اورہم اس پر پیٹرول سیل کرتے ہیں تومیں نے کہا بھائی جان جب ہمارے ملک میں پیسہ چلتاہی نہیں تو اس کی آخروجہ تواس نے اتناکہاکہ بھائی مجھے نہیں پتاحکومت سے جاکے پوچھو اس کے اس جواب سے مجھے ایک بات واضع توہوگئی کہ اس پیسہ مافیاکے پیچھے حکومت ہی ہے اورہماراحکومت سے ہی سوال کرنابنتاہے ۔۔۔ کیوں وزیراعظم صاحب..................... قارائین اب آپ کوایف بی آرکی طرف سے 2018-19کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداداورڈیٹل پڑھواناچاہوں گا پہلے توآپکو بتاتاچلوں کہ کراچی سے 209ارب10کروڑ71لاکھ 38 ہزارروپے ٹیکس جمع ہوا،اسلام آباد204ارب 14کروڑ 96لاکھ 73ہزار، فیصل آباد16ارب 26کروڑ 41لاکھ 48ہزارگوجرانوالہ 7ارب 92کروڑ 62لاکھ 64ہزارروپے ٹیکس جمع ہوا
ٹیکس داہندگان کی تعداد28لاکھ 52ہزار349 تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 64ہزار14فائلزنان ریذیڈینس ہیں ملک کے 90شہری 311اراکین پارلیمنٹ نے 80کروڑ روپے ٹیکس اداکیاٹیکساداکرنے والے سیاستدانو میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی 24کروڑ 13لاکھ 29ہزار362روپے ٹیکس اداکرکے لسٹ میں سب سے ٹاپ پررہے عمران خان وزیراعظم پاکستان نے 2لاکھ82ہزار449روپے شہباز شریف 97لاکھ 30ہزار500بلاول بھٹو2لاکھ 94ہزار117روپے آصف زرداری28لاکھ 89 ہزار 455روپے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی 13لاکھ 63ہزار414روپے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر5لاکھ 37ہزار730روپے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی 20لاکھ 71ہزر196روپے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد 2لاکھ 8ہزار174روپے سپیکرسندھ آغاسراج 5لاکھ 62ہزار992راجہ ظفر3لاکھ 47ہزار442روپے ٹیکس اداکیا۔مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ 10لاکھ 22ہزار 184 روپے اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف پرسنزکی صورت میں بھی 63لاکھ 54ہزار761روپے ٹیکس بھی اداکیا۔جام کمال وزیراعلٰی سندھ نے 48لاکھ 18ہزار 948وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان 2لاکھ 35ہزار982روپے ٹیکس اداکیا مگرعثمان بزاروزیراعلیٰ نے مالی سال 2018میں کوئی ٹیکس ادانہیں کیا۔اپوزیشن لیڈرسندھ فردوس نے 67الاکھ 90ہزار۔ اپوزیشن لیڈربلوچستان اسمبلی ملک سکندر19لاکھ 41000روپے اپوزیشن لیڈرپختونخواہ اسمبلی اکرم درانی نے 3لاکھ 14ہزار۔ وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب نے 2کروڑ 50لاکھ 55ہزار517روپے حمزہ شہباز87لاکھ راناثنااﷲ 13لاکھ 88ہزار 275روپے حماداظہروفاقی وزیربرائے صنعت 22ہزار445روپے ٹیکس کے علاوہ ایسسوی ایشن آف پرسنز کے طورپر5کروڑ 94لاکھ 21ہزار700روپے ٹیکس اداکیا شاہ محمودقریشی نے 1لاکھ 83ہزارٹیکس دیا۔ سراج الحق سینیٹرسراج الحق نے 2لاکھ 16ہزار800،شبلی فراز 3لاکھ ہزار چوہدری سرور10لاکھ 46ہزار669پرویز خٹک نے 18لاکھ 26ہزارسینیٹرچوہدری تنویرنے 32لاکھ 38 ہزار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83ہزار,ریاض فتیانہ 11ہزار۔ پرویز اشرف2لاکھ 67ہزارڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم 15لاکھ 91ہزارفاروق نائیک 54لاکھ 71ہزارمصطفئی نواز 41لاکھ 22ہزارمصدق ملک 25لاکھ سینیٹرمحسن عزیز12لاکھ 30ہزارڈاکٹراشوک 59لاکھ 56ہزارسینیٹرامام دین 97لاکھ 99ہزار سینیٹرطلحہ محمود2کروڑ 92لاکھ 10ہزارسینیٹرفروغ نسیم 3کروڑ 51لاکھ 35ہزار روپے فواد چوہدری وفاقی وزیر16لاکھ 95ہزارعلی زیدی 8لاکھ 98ہزارمراد سعید3لاکھ 74ہزار غلام سرورخان 10لاکھ 46ہزارنجیب ہارون نے 14کروڑ 36ہزار مونس الٰہی 51لاکھ 68ہزار خالد مقبول صدیقی 1لاکھ 83 ہزار اخترمینگل 13لاکھ 24ہزارعلی امین گنڈاپور3لاکھ 78ہزار۔ میجرطاہرصادق 214روپے کنول شوذب 65روپے عطااﷲ 517روپے مرزآفریدی 910روپے ۔ سابق وزیرصحت عامرکیانی ، سینیٹرفیصل جاوید ، وفاقی وزیرزرتاج گل ،فیصل واوڈا، محبوب سلطان ارکان اسمبلی عالیہ حمزہ ملک ، مضمدوم ترین حسین ،محسن،منیرخان ، علی گوہر، صاحبزادہ امیرسلطان نورالحق قادری ملک انور،جواد حسین ، عبدالشکور کرامت علی کھوکھر، ابراہمی خان شبیرعلی ،خﷺاجہ شیراز ،نویدگھیرو، جمیل احمد آغاحسن بلوچ ، سیدمحمود، محمداسلم ،،شمیم آفریدی ،شمیم آرا،کنول صائمہ ،صائمہ ،محمدسجاد ،عاصمہ حدید، سیمی بخاری ، باسط سلطان بخاری ایم این اے تحریک انصاف، خرم سہیل معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی ٹیکس ادانہیں کیا ٹیکس اکٹھاکرنے کے معاملے میں سندھ سے 44.91فیصدٹیکس وصولی کے ساتھ باقی صوبوں سے آگے رہا۔پنجاب بڑاصوبہ اورٹیکس داہندگان کی تعدادزیادہونے کے باوجود34.99فیصدکے ساتھ دوسرے نمبرپررہا۔اسلام آباد14.77کے پی کے 3.54فیصدبلوچستان 1.67گلگت 0.12فیصدٹیکس جمع ہوا۔محترم قارائین آخرمیں اتناکہوں گاکہ ہم ہرچیز پرٹیکس دیتے ہیں یہاں تک کہ سڑک پرچلنے کابھی توہمیں سوال کاحق ہے توہم اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ یہ جوہرچیز پرپیسے لیے جاتے ہیں ان کاحساب کون دے گا؟؟
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 200378 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.