دنیا کے 8 عجیب اور حیرت انگیز جانور جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا

ہم میں سے اکثر افراد انہی مشہور جانوروں شیروں ، ہاتھیوں ، کتوں ، بندروں ، وغیرہ کے بارے میں سنتے اور جانتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں ، لیکن بہت جانوروں کی بہت ساری اقسام ایسی ہیں جو پیچھے رہ گئی ہیں! زمین کے چاروں کونوں میں پھیلی ہوئی حیرت انگیز اور دلچسپ مخلوق ہے جو انوکھی شکلوں اور رنگوں کی مالک ہیں-
 
Axolotl
یہ ایک مچھلی ہے جو کہ میکسیکن سالامینڈر یا پھر میکسیکن چلنے والی مچھلی بھی کہلاتی ہے- یہ دیکھنے میں ایسی لگتی ہے جیسے کوئی ناراض فوم کی گڑیا ہو-
image
 
Black snub-nosed monkey
اس بندر کی مقبولیت کی وجہ اس کا ناک اور بڑے ہونٹ ہیں- یہ خاص بندر جنوبی چین کے علاوہ ویتنام اور میانمر میں بھی پائے جاتے ہیں-
image
 
Maned wolf
جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا یہ بھیڑیا اپنی اونچائی کی وجہ سے جانا جاتا ہے- اس کی ٹانگیں غیرمعمولی حد تک لمبی اور پتلی ہوتی ہیں-
image
 
Pacu
اگرچہ عجیب دانتوں کی مالک یہ مچھلی خوفناک piranha نامی مچھلی کی قسم سے تعلق رکھتی ہے لیکن پھر بھی یہ خطرناک نہیں ہے- اس مچھلی کی غذا آبی پودے اور گونگھے ہوتے ہیں-
image
 
Amazonian royal flycatcher
اس خوبصورت پرندے کے سر پر موجود روشن اور چمکدار رنگوں کا مالک تاج اسے مزید پرکشش بناتا ہے- یہ پرندہ جنوبی امریکہ کے خطوں میں پایا جاتا ہے-
image
 
Grimpoteuthis
اس سمندری جانور کو Dumbo octopus بھی کہا جاتا ہے اور یہ ڈزنی کارٹون سیریز کے اڑنے والے ہاتھی کے کردار مشابہت رکھتا ہے- اس عجیب و غریب شکل کے حامل جانور کے سر کے ساتھ دو گلپھڑے منسلک ہیں جو دیکھنے میں اس کے کان معلوم ہوتے ہیں-
image
 
Saiga
یہ ہرن کی ہی ایک قسم ہے جس کی ناک ہاتھی کی سونڈ کی مانند لچکدار ہوتی ہے- لیکن بدقسمتی سے ہرن کی یہ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے- یہ خاص ہرن منگلولیہ کے چند مقامات کے علاوہ ایشیا اور افریقہ کے چند علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں-
image
 
Venezuelan poodle moth
اس خاص قسم کے پروانے کو اس کی خوبصورت اور بالوں سے بھری ٹانگیں دوسرے پروانوں یا کیڑوں سے ممتاز بناتی ہیں- پروانوں کی یہ خاص قسم وینزیلا میں پائی جاتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: