یہ سب الٹی جیکٹ پہن کر کیوں گھوم رہے ہیں-- ملائشیا سے متعلق 7 عجیب باتیں جان کر آپ چند لمحوں کے لیے خود کو بھی بھول جائیں گے

ایک وقت میں، ملائشیا سیاحوں کی سرگرمیوں کے لئے دنیا میں 9 واں سب سے زیادہ سفری ملک تھا۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ مستند کثیر الثقافتی ملک بھی آپ کی توجہ کا مستحق ہے کیونکہ ملائشیا میں کچھ انوکھی چیزیں ہیں جو دنیا میں کہیں بھی نہیں مل سکتی ہیں۔
 
ائیرپورٹ میں حقیقی جنگل کا ٹکڑا
جیسے ہی آپ اس ملک میں پہلا قدم رکھتے ہیں ملائشیا آپ کو حیرت زدہ کرنا شروع کر دیتا ہے- آپ کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع برساتی جنگل سے گزر سکتے ہیں۔ ہوائی اڈے کی تعمیر کے دوران، جنگل کے ایک ٹکڑے کو اپنی اصل شکل میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور اب مسافر اپنی پروازوں کا انتظار کرتے ہوئے جنگل میں سیر کر سکتے ہیں۔
image
 
الٹی جیکٹ پہنے ہوئے موٹرسائیکل سوار
جب بات ملائیشیا کے موسم کی ہو تو، ایک سال میں اوسطاً 210 موسم گرج چمک کے ساتھ رہتا ہے۔ دھوپ والا دن بھی منٹوں میں بارش والے دن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، شہروں میں ہوا کافی آلودہ ہے، اور شہریوں کا کہنا ہے کہ کپڑے سڑکوں پر بہت جلد گندے ہوجاتے ہیں۔ اسی لیے موٹر سائیکل اپنی جیکٹ عام طور پر الٹی پہنتے ہیں- یہاں تک کہ اگر یہ واضح اور گرم دن ہے تو بھی وہ ایسے ہی جیکٹ پہنیں گے لیکن پیچھے سے کھلا رکھیں گے- اس کی وجہ یہ ہے سامنے سے ان کے کپڑے مٹی دھول سے محفوظ رہیں گے اور پیچھے کی جانب سے ان کے جسم کو ہوا بھی لگتی رہے گی-
image
 
دنیا کی سب سے بڑی چورنگی
دنیا کی سب سے بڑی چورنگی ملایشیا کے شہر Putrajaya میں واقع ہے اور اس چورنگی کا قطر 2.2 میل تک ہے- یہ شہر کولالمپور کے جنوب میں واقع ہے اور اپنی عمارات کی انوکھی طرزِ تعمیر کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے- انوکھی ڈیزائن کی حامل عمارتیں 20ویں صدی کے اختتام پر تعمیر کی گئی تھیں-
image
 
ملائشیا اور سنگاپور کی سرحد عبور کرنے والے افراد
کچھ ملائیشین کام کے لئے اپنے ہمسایہ ملک کا سفر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سنگاپور اور ملائشیا کی سرحد دنیا کے سب سے زیادہ عبور کی جانے والی سرحدوں میں سے ایک ہے۔ آپ کو بس پل پار کرنا ہے۔ ہر روز لگ بھگ پانچ لاکھ افراد اس 4 لین سڑک کا استعمال کرتے ہیں۔
image
 
تھیٹر میں روشنی موجود رہتی ہے
ایسا نہیں ہے کہ ملائشیا کے باشندے خوفناک فلمیں دیکھنے سے ڈرتے ہیں- درحقیقت ملائشیا ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں بعض ریاستوں میں شرعی قوانین سختی سے نافذ ہیں- اسی لیے باقی ملکوں کی طرح فلم کے دوران تھیٹر کی لائٹس بند نہیں کی جاتیں بلکہ انہیں خصوصی طور پر جلا کر رکھا جاتا ہے- تھیٹر کی انتظامیہ مکمل وقت تک جائزہ لیتی رہتی ہے اور کسی غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی-
image
 
دنیا کا سب سے چھوٹا بھالو
ملائشیا binturong کا گھر سمجھا جاتا ہے اور اس جانور کو دنیا کا سب سے چھوٹا بھالو قرار دیا جاتا ہے- اس بھالو کا وزن زیادہ سے زیادہ 32 کلو گرام تک جبکہ لمبائی 84 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے- یہ بھالو غذا کی تلاش میں لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوجاتا ہے لیکن اس کا رویہ جارحانہ نہیں ہوتا-
image
 
مرغے کے ذریعے بچے کے نام کا انتخاب
ملائشیا میں ایک روایت یہ بھی ہے کہ ان کے ہاں اپنے بچوں کے نام اپنے انتقال کر جانے والے پیاروں کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چاولوں کی گیندیں بنائی جاتی ہیں اور ہر گیند کے ساتھ ایک نام منسوب کیا جاتا ہے اور پھر یہ گیندیں لڑاکا مرغوں کے سامنے ڈالی جاتی ہیں- مرغا جس گیند کو سب سے پہلے منتخب کرتا ہے اسی گیند کے نام کو بچے کے لیے منتخب کرلیا جاتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: