پانی پینا انسانی جسم کے لیے ضروری ہوتا ہے لیکن اگر یہ پانی وٹامن سے بھرپور ہو تو صحت مندی کی علامت بن جاتا ہے اب وٹامن واٹر گھر بیٹھے بنائیں

image
 
انسانی جسم 60 فی صد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس وجہ سے ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں 4 سے 6 لیٹر تک پانی پینا ضروری ہوتا ہے- ماہرین کے نزدیک اگر اس پانی کے اندر مختلف ایسے اجزا بھی شامل کر لیے جائیں جن کی انسانی جسم کو پانی کے ساتھ ساتھ ضرورت ہے جن میں مختلف اقسام کی وٹامن اور معدنیات شامل ہیں تو اس طرح سونے پر سہاگہ ہو سکتا ہے- اس بات کو سوچتے ہوئے مختلف کمپنیوں نے وٹامن واٹر کے نام سے پروڈکٹ بنانی شروع کر دی جن میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کیا جارہا تھا جو کہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی تھیں- اس لیے آج ہم آپ کو قدرتی طور پر گھر پر ہی مختلف اقسام کے وٹامن واٹر بنانے کا طریقہ بتائيں گے-
 
قدرتی وٹامن واٹر بنانے کا طریقہ
مختلف اقسام کے وٹامن واٹر اپنی ضروریات اور پسند کے حساب سے بنائے جا سکتے ہیں ان کے اجزا کے اعتبار سے آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ صحت کے کس مسئلے سے دوچار ہیں اور آّپ کے لیے کون سا وٹامن واٹر بہتر ثابت ہو سکتا ہے-
 
1: سونف اور لیموں والا وٹامن واٹر
یہ پانی ہاضمے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس کی تیاری کے لیے تین گرام سونف کو دس منٹ تک پانی میں ابالیں اس کے بعد دس کپ پانی لے لیں اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں ایک کینو سلائس کی صورت میں کاٹ لیں- اس کے علاوہ 12 تازہ پودینے کے پتے شامل کر لیں اور سونف کے ابلے ہوئے پانی کو بھی شامل کر لیں ان تمام اشیا کو ایک رات تک فریج میں رکھیں- اس طرح سادہ بے مزہ پانی خوشذائقہ اور وٹامن سے بھر پور پانی میں تبدیل ہو جائے گا جس کا سارا دن استعمال آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا-
 
image
 
2: لیموں اور کھیرے والا وٹامن واٹر
لیموں اور کھیرے دونوں چیزیں جسم میں سے موٹاپے کو دور کرتے ہیں اور طاقت فراہم کرتے ہیں- اس وجہ سے ان کا وٹامن واٹر بھی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے- اس کی تیاری کے لیے ایک برتن میں دس کپ پانی کے لیے لیں اس میں ایک لیموں کو سلائس کی صورت میں کاٹ کر ڈال دیں اور اسی طرح درمیانی سائز کا ایک کھیرا بھی کاٹ لیں رات بھر اس پانی کو فریج میں رکھیں اور دن بھر استعمال کریں-
 
3: لیموں اور ادرک کا وٹامن واٹر
ادرک کور لیموں کا پانی نہ صرف ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے بلکہ یہ زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کر تا ہے- اس کے علاوہ کھانسی نزلہ زکام سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے اس کے لیے ایک چھوٹے ٹکڑے ادرک کو کسش کر کے ایک کپ پانی میں ابال لیں اس کے بعد ادرک کے اس قہوے کو دس گلاس پانی میں چھان کر شامل کر دیں اور اس میں ایک لیموں نچوڑ لیں اس مشروب کو ٹھںڈہ کر لیں رات بھر فریج میں رکھ کر اور اس کے بعد استعمال کریں-
 
image
 
4: سیب اور دارچینی کا وٹامن واٹر
سیب انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دارچینی بھی بہت سارے طبی مسائل کے حل کے لیے اہم ہے- اس کی تیاری کے لیے دس کپ پانی میں ایک سیب کاٹ کر ڈال دیں اور اس کے ساتھ دو ڈنڈیاں دارچینی بھی ڈال دیں رات بھر فریج میں رکھیں اور دن بھر استعمال کریں یہ غذائیت سے بھرپور پانی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: