منٹوں میں مسئلہ حل٬ ماتھے کی بدنما شکنوں سے پریشان ہیں تو یہ 5 قدرتی طریقے آزمائیں اور پریشانی سے نجات پائیں

ماتھے پر بار بار شکن ڈالنے کی عادت، بڑھتی عمر کے اثرات، جینیات کے مسائل اور سورج کی نقصان دہ شعاعوں کی وجہ سے ماتھے پر لکیریں سی بن جاتی ہیں جو بدنما سی محسوس ہوتی ہیں۔ ان لکیروں کو ختم کرنا اتنا مشکل کام نہیں۔ نیچے ہم آپ کو چند ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے ذریعے ماتھے پر نشانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
 
1۔ کیلا
کیلا ایسے وٹامنز اور قدرتی تیلوں سے بھرپور ہے جو صحت مند جلد کو فروغ دیتے ہیں۔ اس کا ماسک بنانا بھی بہت آسان ہے۔ ایک چھوٹا ٹکڑا کیلے کا لیں اور اسے اتنا میش کریں کہ وہ پیسٹ بن جائے۔ اس پیسٹ کی تہہ کو ماتھے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کو اچانک ہی اپنے ماتھے کی جلد ہموار محسوس ہونے لگے گی۔
image
 
2۔ ترش پھل
وٹامن سی اور ای سے مالا مال ترش پھل آپ کی جلد کو بہتر بنانے کی تمام خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کا ماسک بنانے کے لئے کسی بھی ترش پھل یعنی لیموں، کینو یا چکوترا کا رس ایک چوتھائی کپ کسی پیالے میں نکالیں اور آٹا ڈالیں اور اسے ماتھے پر لگالیں اور بیس منٹ میں چہرہ دھو لیں۔ پھل کا رس براہِراست بھی لگایا جاسکتا ہے۔
image
 
3۔ قدرتی تیل
خشک جلد پر ماتھے کے نشانات اور بھی واضح اور مستقل ہوسکتے ہیں۔ ناریل اور زیتون کے تیل جلد کو نمی پہنچانے اور لچکدار بنائے رکھنے کے لئے بہترین ہیں۔ جب آپ ماتھے کی جلد کو نمی پہنچانے پر توجہ دیں گے تو ماتھے کی لکیریں غائب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سونے سے پہلے منہ دھوتے ہی زیتون یا ناریل کا تیل کا تیل چہرے پر لگالیں۔ ہلکے ہلکے مساج کریں اتنا کہ جلد تیل کو جذب کر لے۔ دونوں تیل کو ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
image
 
4۔ انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی بھی ماتھے کی جلد ہموار کرنے میں آپ کی بہت مدد کرسکتی ہے لیکن اس کو براہِ راست استعمال کرنے کے بجائے شہد کے ساتھ ملا کر ماسک کی صورت میں استعمال کریں۔ یہ ماتھے کی لکیریں ختم کرنے کے علاوہ جلد کی رنگت بھی صاف کرے گا۔ ایک کٹوری میں ایک چمچ شہد، ایک انڈے کی سفیدی کے ساتھ مکس کریں اسے ماتھے کے علاوہ پورے چہرے اور گردن پر بھی لگا سکتے ہیں۔ پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
image
 
5۔ پیشانی کی ورزشیں
ماتھے کی ورزش کرنے سے جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں اور لٹکتی پلکوں کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔ چند ورزشیں درج ذیل ہیں۔
 
دونوں ہاتھوں کو باری باری سیدھے اور نیچے کی طرف دبائیں ، اپنے سینے کو کھولیں، اور کندھوں کو گولائی میں حرکت دیں
 
آنکھیں کھولیں اور 5 سیکنڈ تک رکھیں۔ بروز کو حرکت دینے سے روکنے کے لئے شہادت کی انگلی دبائیں۔
 
اپنی آنکھیں 5 بار میچیں اور آنکھیں بند کرلیں۔ 5 سیکنڈ آرام کریں اور 2 بار اور یہ عمل دہرائیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: