جاپانیوں کی طویل زندگی کا راز٬ ایک پیالہ چاول کیسے آپ کی زندگی بدل سکتا ہے؟

ماضی میں، جاپان میں عام لوگ زیادہ چاول نہیں کھا سکتے تھے، کیونکہ اس کا بیشتر حصہ امراﺀ کے لئے مختص تھا، اور جاپانی کسان اپنے ٹیکس ادا کرنے کے لئے چاول کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن آج چاول کے بغیر جاپانی کھانوں کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، اور یہ مزیدار اور انتہائی غذائیت مند اناج باورچی خانے پر قبضہ کرچکا ہے۔ اور یہ صرف ایک سادہ ڈش نہیں ہے، در حقیقت، چاولوں کا ایک صحتمند پیالہ آپ کے جسم کو بہت سے حیرت انگیز طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
 
وزن میں کمی
اگر آپ وزن کم کرنے کی جستجو میں ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ایک پلیٹ چاول کو اپنی غذا میں شامل کرنا بہترین رہے گا- چاول میں چکنائی اور سوڈیم کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے- یہ ثابت ہے کہ جو افراد براؤن چاول کھاتے ہیں نہ صرف ان کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ وزن دوبارہ بڑھنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں- تاہم سفید چاول اس معاملے میں کم ہی مدد فراہم کرتے ہیں-
image
 
نوجوان نظر آنا
جاپانی خواتین اپنے جلد کو ہموار اور خوبصورت بنانے کے لیے چاولوں کا پانی استعمال کرتی ہیں- لیکن روزانہ چاول کھانا بھی اس حوالے سے بہترین ثابت ہوتا ہے- چاولوں میں متعدد اینٹی اوکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں- اس کے علاوہ جھریوں کو بھی ہموار کرتے ہیں-
image
 
صحت مند دل
چاول کھانا قدرتی طور پر آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے- چونکہ چاول سوزش سے بچاتے ہیں اس لیے دل کی شریانوں میں رکاوٹ بھی پیدا نہیں ہوتی- اور اسی وجہ سے دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہوجاتےہیں- چاول میں فلاوونائڈز بھی زیادہ پائے جاتے ہیں جو دل کی مختلف بیماریوں سے نمٹنے کے لئے اہم ثابت ہوتے ہیں۔
image
 
بلڈ شوگر
ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد اس بیماری سے چاولوں کی مدد سے باآسانی لڑ سکتے ہیں- لیکن اس کے لیے بہترین انتخاب براؤن چاول ہیں کیونکہ ان میں سفید چاولوں کی نسبت 3 گنا زائد فائبر اور پروٹین پایا جاتا ہے- صحت مند بلڈ شوگر کے لیے روزانہ 200 گرام براؤن چاول کھانا کافی ہے-
image
 
نظام ہضم میں مدد
چاول میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ قبض کے مسائل کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کے نظام میں بہتری لاتی ہے- اس کے علاوہ چاول جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گردے اپنی کارکردگی بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: