یہاں سیڑھیاں نہیں ہیں، پہلی نظر میں دماغ کو چکرا دینے والی 9 تصاویر

ہم اکثر سنتے ہیں کہ بعض اوقات کچھ عام سی چیزوں کو دیکھ کر بھی انسان چونک جاتا ہے- اور یہ واقعی بہت بڑی حقیقت ہے جس کی مثالیں ہمیں صرف خاص مواقع پر ہی نہیں بلکہ اپنی عام زندگی میں بھی ملتی ہیں- ایسی ہی چند دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر ہم یہاں پیش کر رہے ہیں جن میں موجود عام سی چیزوں کو دیکھ کر سب سے پہلے کسی اور چیز کا ہی خیال آتا ہے-
 
image
سیڑھیوں کی ایک طرف دیوار پر پڑنے والا سایہ جو ایسے ظاہر کرتا ہے جیسے یہاں سیڑھیوں ایک اور سیٹ موجود ہو- جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے-
 
image
ڈبل روٹی جو لکڑی کے ٹکڑوں کی مانند دکھائی دیتی ہے اور کوئی بھی اسے دیکھ کر دھوکہ کھا سکتا ہے-
 
image
یہ منجمد کی ہوئی ڈبل روٹی ہے جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ خراب ہوگئی ہے یا اس کھانے کی چیز میں پھپوندی لگ چکی ہے-
 
image
کرسی پر موجود برف جو پگھلتے ہوئے کسی درخت کی شکل میں ڈھل گئی ہے-
 
image
پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی درخت زمین پر الٹا پڑا ہوا ہے-
 
image
سڑک بنانے کے دوران تارکول کا دھبہ جو ایسے اسکیٹ بورڈر کی مانند دکھائی دیتا جو اپنے کرتب دکھا رہا ہوتا ہے-
 
image
پلیٹ میں موجود یہ سینڈ پیپر ہے نہ کہ گوشت کا کوئی ٹکڑا-
 
image
یہ شکر قندی کا ٹکڑا ہے جو کہ پہلی نظر میں سالمن مچھلی کے گوشت کی طرح دکھائی دیتا ہے-
 
image
مکڑی کے جالے پر پڑی یہ برف دور سے ایسے نظر آتی ہے جیسے ہوا میں معلق ہو-
YOU MAY ALSO LIKE: