رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس اس شہر میں کیوں۔۔۔ عوام کو کیا بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟

image
 
چاند دیکھنے کے معاملے میں ہر سال ہی تنازعہ سامنے آتا ہے اور ملک میں ہر سال ہی دو الگ الگ دنوں میں عیدین اور رمضان کی شروعات ہوتی ہے۔ چونکہ خیبر پختونخواہ اور پشاور سے چاند کی شہادتوں کے حوالے سے مختلف آراء پائی جاتی ہیں اس لئے اس سال رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدانجیر آزاد نے اس تنازعے کو حل کرنے کے لئے رمضان کے چاند کا فیصلہ کرنے کا اجلاس پشاور میں ہی رکھا ہے تاکہ وہاں کی شہادتوں کے مطابق ہی ایسا فیصلہ لیا جائے جس سے ہر صوبے کے عوام متفق ہوں اور ایک ہی دن رمضان کے بابرکت مہینے کی شروعات کرسکیں۔
 
image
 
فیصلہ شرعی اصولوں اور شہادتوں کے مطابق ہی ہوگا
مولانا صاحب نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ پورا ملک ایک ہی دن روزے اور عید منائے البتہ حتمی فیصلہ صرف شرعی شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔ اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ٹیکنیکل مدد لی جائے گی اس کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے تعاون سے ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
 
چاند کے معاملے میں مسلکی اختلافات سے کیسے نمٹا جائے گا؟
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مولانا عبدانجبر نے کہا کہ اس معاملے میں مفتی منیب الرحمٰن سے رہنمائی لی جائے گی کیونکہ انھوں نے ایک عرصہ یہ زمہ داری نبھائی ہے اور وہ ایک عظیم انسان ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا صاحب نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہی وحدت کا ہے تو ان کی پوری کوشش ہے کہ پورا ملک ان کے فیصلے سے راضی ہو۔
YOU MAY ALSO LIKE: