ایک نے ٹھکرایا دوسرے نے اپنایا اور پھر۔۔۔ بڑا اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹر محمد رضوان کی جدوجہد کی کہانی

image
 
محمد رضوان کرکٹ کی مقدس کتاب کا درجہ رکھنے والے سالانہ رسالے “ وزڈن “ کی جانب سے “کرکٹر آف دی ائیر“ کا خطاب پانے والے اٹھارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں۔ اپنی اس شاندار کامیابی کے بارے میں وزڈن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضوان کہتے ہیں “اسلام ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنا پیسہ ‘حلال’ بنانا سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا ، "چاہے میں میچ کھیل رہا ہوں یا نہیں پاکستان مجھے روزانہ الاؤنس کے طور پر $ 114 ادا کرتا ہے اس لئے میری کوشش ہوتی پہے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کروں اور اس رقم کو اپنے لئے حلال بنا سکوں“
 
محمد رضوان کرکٹ کے سفر میں
محمد رضوان نے 2008 میں کرکٹ کے میدان مں قدرم رکھا۔ اس کے بعد انھیں پاکستانی میچز میں شامل ہونے کے لئے طویل انتظار کرنا پڑا۔ 2015 میں محمد رضوان کو پہلی بار T 20اور اوڈی آئی میچز میں کھلانے کے لئے بنگلہ دیش جانے کا موقع ملا۔ مگر شاید ابھی محمد رضوان کو اپنے اچھے دنوں کی شروعات کے لئے مذید انتظار کرنا تھا اس لئے وہ بطور بلے باز اچھی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے۔ بالآخر 2015 میں سرفراز کے مقابلے میں محمد رضوان کو ٹیم میں اپنی جگہ سے ہاتھ دھونا پڑا۔
 
image
 
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
محمد رضوان کا کرکٹ کے میدان میں عروج اس وقت شروع ہوا جب  T 20میچز میں انھوں نے نیوزی لینڈ روانگی سے قل ہی فخر زمان ناسازی طبعیت کی وجہ سے دورے سے باہر اور پریکٹس کے دوران ہی بابر اعظم ان فٹ ہوگئے اور پوری سیریز میں پاکستان کی قومی ٹیم میں محمد رضوان ہی چھائے رہے۔
 
image
 
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی20 میچ میں بھی محمد رضوان نے بہترین کے بازی کا مظاہرہ کیا۔ رضوان اس میچ میں پاکستان کی طرف سے T20 انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے تھے۔ جبکہ پہلے نمبر پر یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا۔ محمد رضوان کے 104 رنز کے بعد سب سے بڑا اسکور حیدر علی کا تھا جنھوں نے 21 رنز بنائے تھے۔ ان دونوں اسکورز کے درمیان موجود فاصلے سے محمد رضوان کی کامیابی اور اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
 
image
 
اس موقع کے بعد اگلے دونوں T20 میچز میں محمد رضوان نے بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔ T20 انٹرنیشنل میں بطور بلے باز محمد رضوان کا نمبر 5ہے۔ البتہ اننگز کا آغاز ہو یا اسکور بنانا۔ محمد رضوان ابھی تک ہر امتحان میں پورے اترنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسی وجہ سے انھیں وزڈن فائیو کرکٹرز آف دی ائیر میں شامل کرکے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
 
محنت پر یقین رکھتا ہوں
محمد رضوان اس کامیابی پر کہتے ہیں “"میں کوشش کرتا ہوں کہ میدان میں مجھے جو بھی کردار ادا کرنا ہو میں اس پر پورا اتروں۔ میں نے ہمیشہ محنت پر یقین کیا اور اس کا نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ میں جانتا تھا کہ میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں اور ایک دن مجھے اس کا بدلہ مل جائے گا “
 
رضوان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعہ پچھلے سال بہترین ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ مجھے میری محنت کا صلہ ملا اور میں بہت خوش ہوں“
 
image
 
پی ایس ایل 2021
اس وقت محمد رضوان پی ایس ایل 2021 کی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان ہیں اور اپنی فنی مہارت سے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کے فائنل تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد رضوان اس سیزن میں کراچی کنگز سے ملتان سلطان کی جانب آئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے عماد وسیم کی نگرانی میں محمد رضوان کو کھیلنے کا موقع ہی فراہم نہیں کیا جارہا تھا- لیکن ملتان سلطان میں ان کی کامیابیوں نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا-
YOU MAY ALSO LIKE: