اپنے شوہر کے پیر دھونے پر مجھے فخر ہے۔۔۔خبرناک کی عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کیوں کیا؟

image
 
خوبصورت مسکراہٹ رکھنے والی عائشہ جہانزیب خبرناک شو کی میزبانی کیا کرتی تھیں اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے پیر دھو رہی ہیں۔۔۔ یہ تصویر ان کے شوہر نے کھینچی اور یہ ویڈیو بھی ان کے شوہر نے ہی بنائی۔۔۔عائشہ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے پیر دھو کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔۔۔
 
عائشہ کی پہلی شادی جہانزیب سے ہوئی اور یہ شدید محبت کی شادی کی جو کم عمری میں ہوئی۔۔۔ جہانزیب کو شادی کے بعد پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا۔۔۔ عائشہ کے گھر تین بچوں کی پیدائش ہوئی اور ابھی چھوٹی بیٹی پونے دو سال کی ہی تھی کہ جہانزیب اس دنیا سے چلے گئے۔۔
 
عائشہ نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنے تینوں بچوں کی پرورش شروع کی اور وہ شو کی میزبانی بھی کرتی رہیں۔۔۔ ان کی ملاقات حارث سے ہوئی جن سے ان کی دوستی ہوئی اور پھر اس دوستی کا انجام شادی پر پہنچا۔۔۔
 
image
 
حارث نے شادی سے پہلے ہی عائشہ کو دل و جان سے اپنا لیا اور ان کے تینوں بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا۔۔۔ اس کہانی کی انوکھی بات یہ ہے کہ جب عائشہ نے اپنا نام بدلنے کا سوچا کہ اب میں عائشہ حارث رکھ لوں اور جہانزیب کا نام ہٹالوں تو ان کے شوہر نے کہا کہ وہ انہیں بالکل بدلنا نہیں چاہتے۔۔۔ وہ جس طرح انہیں ملیں ، انہیں اسی طرح قبول ہیں۔۔۔
 
حارث نے عائشہ کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح محبت دی اور اب دو بچے اور بھی ہوگئے ہیں لیکن حارث کے دل کے قریب بڑے تینوں ہیں اور چھوٹوں کی شاپنگ عائشہ ہی کرتی ہیں جبکہ حارث کو صرف بڑوں کی فکر ہوتی ہے۔
 
عائشہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ حارث کی برائی سننا تو دور وہ ان کے لئے دن کے چوبیس گھنٹے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حاضرہو سکتی ہیں کیونکہ حارث ایک عظیم انسان ہے۔۔۔
 
image
 
اس معاشرے میں ایسے شوہر کا ملنا جو یتیم بچوں نا صرف محبت دے بلکہ ان کی پرورش کو اپنی ذمہ داری اور جینا کا مقصد بنالے ناممکن سا نظر آتا ہے اور عائشہ کو جو عزت اور پیار دیا وہ بیان سے باہر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: