اصیل مرغوں کا قد کیسے بڑھایا جائے :-

اصیل مرغوں کا قد کیسے بڑھایا جائے :-

اصیل چونکہ خوبصورتی کے ساتھ لڑائی کے لئے بھی مشہور ہیں اس لہٰذا سے قد کی اہمیت
اور اس کو بڑھانے کے چند آزمودہ، نایاب طریقے اور نسخے آپ دوستوں کی نظر کرتا ہوں ۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اصیل مرغوں میں لمبا قد بہت معنی خیز ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے چھوٹے چست اور ایکٹو ہوتے ہیں بہرحال ہر چیز اعتدال میں ہی ہونی چاہیے،
جس طرح کوئی بھی چیز ضرورت سے زیادہ زیادتی یا کم کمی کا باعث ہوتی ہے
ویسے ہی مرغے کا قد بھی تھوڑی غلطی یا بے اعتدالی کی بناء پر رحمت سے زحمت میں بدل جاسکتا ہے
کچھ لوگوں کو امپورٹ نسلوں کا شوق صرف انکے لمبے قد کی وجہ سے ہوتا ہے
یہی لمبا قد اگر انہیں پاکستانی اصیل میں ملنے لگ جائے تو کوئی وجہ نہیں کے وہ لوگ بھی اپنے پاکستانی اصیلوں کو ہی پسند نہ کریں
اصیلوں میں لمبے قد کے لئے سب سے پہلے جوڑے کا چناؤ ہوتا ہے جو میل اور فیمیل چنے جائیں وہ قد میں لمبے ہونے کے ساتھ سڈول مضبوط اور رنگ میں یکساں و خوبصورت ہونے چاہئیے
تو ان سے ملنے والے بچے بھی انشاءاللہ 70 سے 80 فیصد خوبصورت اور قد آور ہوں گے،
اکثر دوست احباب کی خواہش اور سوال ہوتا ہے کہ جو اصیل ہمارے پاس ہیں کیا ان کا قد بھی لمبا ہونا ممکن ہے،
تو اس کا جواب ہے کہ 30 سے 40 فیصد ممکن ہے کہ ان کا قد بھی بڑھ سکے لیکن اس کے لئے کچھ اہم باتیں اور ضروری ہدایات پر پابندی ہو تو ایسا ممکن ہے ،
اصیل چوزوں کا بچپن سے ہی بغیر سٹریس والی زندگی پنجرے یا کھڈے میں برڈز کی تعداد اور اس کے لحاظ سے جگہ اور کھانے پینے کے برتنوں کی تعداد کا خیال رکھا جانا چاہیے ۔
1) ماحول اگر قدرتی نہیں تو اس کے قریب ضرور ہونا چاہیے
2) موسم جس میں وہ اس وقت رہ رہے ہیں سازگار ہونا چاہیے
3) مناسب ٹمپریچر کا خیال بہت ضروری ہے
4)ان کا دانہ وقت پر اور مناسب مقدار میں کھلائیں نہ کم ہو نہ زیادہ ہو
اگر ہو سکے تو بوائل کر کے کھلائیں نہیں تو دھو کر خشک کر کے کھلائیں۔
5) ان کا پانی اور پانی کا برتن صاف ہونا چاہیے
6) ان کی ہوا گندگی سے پاک تازہ ہونی چاہیے
7) انکے لئے مناسب دھوپ
😎 ان کی اپنی جسم کی صفائی
9) ان کے پنجرے یا کھڈوں کی صفائی
10) ان کی روز کی ایکسرسائز
جس میں ڈولی، ڈنڈا ،ٹورا ،تیراکی اور مالش وغیرہ شامل ہیں
11) ان کو (ایلفا) بنا کر رکھنا
یعنی کسی دوسرے کے دباؤ میں نہ ہونا
ان کے لئے ایکسٹرا انرجی کے طور پر
12) وٹامنز،
13) منرلز،
14) الیکٹرو لائٹس،
15) کیلشیم،
16) آیوڈین،
17) فاسفورس،
18) میگنیشیم,
19) پروٹین,
20) امینو ایسڈ,
21) زنک
وغیرہ وغیرہ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے
اور یہ سب چیزیں باآسانی جن غذاؤں میں مل جائیں گیں وہ یہ ہیں،
1 پھلیاں
2 مٹر
3 سبز پتوں والی سبزیاں۔
4 چکن.
5 انڈے.
6 بیریاں یا ٹماٹر ۔
7 شکر کندی
8 آلو.
9 دودھ
10 مچھلی یا مچھلی کا لیور ۔ 11 چربی کے بغیر گوشت.
12 ڈرائے فروٹ یا بادام گری دار میوے
13میوہ جات وغیرہ
14 سورج مکھی بیج۔
15 سرسوں کے بیج۔
16حلوہ کدو اور اس کے بیج ۔
17 چاروں مغز ۔
18 اجوائن ۔
19 لونگ ۔
20 کالی مرچ ۔
21 ادرک ۔
22 لہسن ۔
23 پیاز۔
24 گاجر ۔
وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
ان قدرتی وسائل کے علاوہ ہم انہیں کئی قسم کی ادویات اور فوڈ سپلیمنٹس کے ذریعے بھی قد بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں ۔
کسی قسم کے سوال یا
مزید معلومات کے لئے رابطہ واٹس ایپ نمبر
0315 3436381
نوٹ اس پوسٹ کا مقصد پاکستانی اصیل برڈز کی بہترین افزائش اور پاکستانی اصیل مرغ بانی کو فروغ دینا ہے ناکہ مرغ بازی کو ۔
ان چیزوں کا استعمال کسی حکیم طبیب یا قابل اساتذہ کی نگرانی میں کیا جائے تاکہ نقصانات سے بچ کر فوائد اور بہترین نتائج حاصل کئے جائیں۔۔۔۔شکریہ
 

Azeem
About the Author: Azeem Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.