شہباز شریف کا وزیر اعظم بننے پر چوک پنڈوڑی میں جشن

میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے کارکنوں میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے کلرسیداں،چوکپنڈوڑی شاہ باغ اور کلرسیداں کے دیگر تمام شہروں میں بھی خوشیاں منائی گئی ہیں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے ہیں ریلیاں نکالی آتش بازی کی اور اس قدر خوشی منائی کہ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ انکے گھر کا کوئی شخص اس عہدے پر فائض ہوا ہے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ،سابق چئیرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،و دیگر قائدین کی قیادت میں چوکپنڈوڑی کے مقام پر بہت بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا ہے اور ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ہے ان دونوں قائدین کی خصوصی کاوشون سے چوکپندوڑی بازار کو بہت اچھے طریقے سے سجایا گیا تھا کلرسیداں سے بھی ن لیگی قیادت چوکپندوڑی پہنچ گئی جس وجہ سے اس جشن میں مزید بہتری آ گئی تھی یو سی غزن آباد سے بھی سابق وائس چئیرمیں ظفر عباس مغل اور ماسٹر عبدالمجید کی قیادت میں جلوس چوکپندوڑی کے مقام پر پہنچ گیا تھا ن لیگ کے مرکزی رہنما قمر السلام راجہ اور محمد زبیر کیانی کی بہترین حکمت عملی کے باعث پوری تحصیل کلرسیداں سے ن لیگی رہنماء و کارکنان چوکپنڈوڑی شہر میں اکٹھے ہو گے اور اس جشن کو اس قدر خوبصورت بنا دیا گیا کہ عوام علاقہ نے اس کو بہت سراہا ہے سابق چئیرمین یو سی بشندوٹ زبیر کیانی کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ وہ دھڑے بازی کے بہت پکے ہیں وہ جس کا بھی ساتھ دیتے ہیں اور کسی نقصان کی پرواہ کیئے بغیر دل و جان سے اس کی حمایت میں ڈٹ جاتے ہیں اجکل کا دور دھڑا بازی کی سیاست کا متقاضی ہے جو سیاسی رہنماء اپنوں غیروں اور مخلص غیر مخلص میں تمیز کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں وہ کامیابی کے باوجود ناکام ہو جاتے ہیں پوری کلرسیداں تحصیل میں سے زبیر کیانی وہ واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے دھڑے بازی کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور اس کو کامیاب ثا بت کر کے بھی دکھایا ہے قمرالسلام راجہ کے ساتھ بھی وہ دل و جان سے چل رہے ہیں اور ان کو کامیاب سیاسی رہنماء بنانے میں وہ اپنا کردار بھی ادا کر رہے ہیں حکومت تبدیل ہوتے ہی سرکاری ادارے حرکت میں آ گے ہیں رمضان بازاروں میں سرکاری انتظامیہ پہلے کی نسبت زیادہ دھیان دے رہی ہے پرائس مجستریٹ پہلے سے زیادہ متحرک ہو چکے ہیں پولیس نے بھی اپنی معمول کی عادتوں میں تھوڑی تبدیلی پیدا کر ڈالی ہے اوروقتی طور پر رویہ بھی تھورا بہتر کر لیا ہے کمشنر راولپنڈی نے بھی رمضان ستا بازار کلرسیداں کا دورہ کیا ہے اور کلرسیداں شہر کا بھی دورہ کیا ہے اورمذکورہ سستے بازار میں عوا کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سستے بازار میں تمام اشیاء کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو عملی کامہ پہنانے کیلیئے کہا ہے اس دورے کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو شہر کی گلیوں کی حالت بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور یہ بہت اہم بات ہے کہ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا کہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سرکاری محکموں کا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں عید الفطر پر ٹریفک پلان سمیت دیگر اہم و ضروری امور پر بات چیت کی گئی ہے ادھر کلرسیداں سرکل کے ٹریفک حکام نے بھی عید پر عوام کو رش میں پھنسنے سے بچانے کیلیئے اپنا پلان بھی ترتیب دے دیا ہے تا کہ عوام کو عید کے رش کے دنوں میں زیادہ زیادہ سے سفری مشکلات سے بچایا جا سکے اس پلان کے تحت ٹریفک اہلکار شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں دیں گے حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی سرکاری محکموں کی دوڑیں لگ گئی ہیں محکمہ ہائی وے نے بھی روات تا کلرسیداں روڈ پرسے سائیڈوں پر جمی عرصہ دراز سے مٹی کو اٹھانا شروع کر دیا ہے اورفٹ پاتھ پر اگی گھاس کو بھی کاٹنا شروع کر دیا ہے جس وجہ سے روڈ مزید خوبصورت لگا رہا ہے جو کے ایک خوش آئندہ بات ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کی حکومت سرکاری اداروں سے بہت اچھے طریقے سے کام لینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس رمضان میں کلرسیداں میں 6پرائس مجستریٹ مقرر کیئے گے ہیں جنہوں نے خوب ڈٹ کر اپنی زمہ داریاں نبھائی ہیں انہوں نے گرانفروشی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے حکومت کو چاہیئے کہ جو پرایس مجستریٹ رمضان میں بنائے گے ہیں ان کو اپنی زمہ داریاں مسلسل جاری رکھنے کی اجازت دے تو مزید بہتری آ سکتی ہے
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 146686 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.