بجلی بنائیں اور فروخت بھی کریں - سولر پینل سسٹم، لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بل سے نجات لیکن خرچہ کتنا؟

image
 
پاکستان میں اس وقت لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بول بولا ہے- پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس اضافے میں کمی کا بھی دور دور تک فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آتا-
 
ایسے میں صارفین کو اپنی مدد آپ کے تحت ان مسائل پر قابو پانا ہوگا- عموماً بجلی کے بھاری بل سے بچنے کے لیے فالتو آلات کو بند کرنے یا کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن ان سب کوششوں کے باوجود مہینے کا بل پہلے سے زیادہ آتا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ بھی برقرار ہوتی ہے-
 
تاہم سولر پینل کا سسٹم کسی حد تک ان مسائل کا حل تصور کیا جاتا ہے- کیونکہ یہ سسٹم سورج کی قدرتی روشنی کے ذریعے آپ کے بجلی کے آلات کو توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کے لیے قابلِ استعمال بناتا ہے- اس کے علاوہ اس سسٹم میں نصب بیٹریاں لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھی آپ کو بجلی فراہم کرتی رہتی ہیں-
 
 
صارفین کی آگہی کے لیے ہماری ویب کے نمائندے نے سولر پینل سسٹم فروخت کرنے والے ایک دکاندار سے خصوصی بات چیت کی- یہ بات چیت اور اہم معلومات یہاں ویڈیو کی صورت میں پیش کی جارہی ہے جسے دیکھ کر آپ اپنے کئی سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں-
 
صارفین اپنی ضرورت کے مطابق گھر پر یہ سسٹم نصب کروا کر نہ صرف بجلی کے بل میں خاطر خواہ کمی لاسکتے ہیں بلکہ لوڈشیڈنگ کی اذیت سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں-
 
سولر پینل سسٹم ہر طرح قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں اور آپ ان سسٹم کی جتنی زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں اتنے ہی زیادہ بجلی کے آلات کو قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں- یہاں تک ایک سسٹم ایسا بھی ہے جس کے ذریعے آپ اتنی بجلی بھی پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جو آپ ضرورت سے کئی زیادہ ہوتی ہے- ایسے میں آپ اضافی بجلی کے الیکٹرک یا واپڈا کو فروخت کرسکتے ہیں- تاہم یہ سولر سسٹم کافی مہنگا ہوتا ہے اس کے علاوہ اضافی بجلی کی فروخت کی سہولت کے لیے کے الیکٹرک یا واپڈا والوں سے خصوصی میٹر بھی نصب کروانا پڑتا ہے جس کی پہلے بھاری فیس ادا کرنی پڑتی ہے-
 
image
 
اگرچہ عام طور پر صارفین بغیر بیٹری کے بھی سولر پینل نصب کروا سکتے ہیں لیکن اس صورت میں انہیں فائدہ صرف دن کے ان اوقات میں ہی حاصل ہوگا جب سورج موجود ہوتا ہے- سورج کے ڈوبنے کے بعد ان کا سولر پینل بھی کام نہیں کرسکے گا- اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی سولر پینل کے ساتھ بیٹری ضرور نصب کروائے تاکہ آپ سورج غروب ہونے کے بعد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور جہاں تک ممکن ہو اپنے بجلی کے بل کو کم کرسکیں- کیونکہ سولر پینل بند ہونے کی صورت میں آپ کو لازمی حکومتی بجلی کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ یقیناً اب ایک بھاری خرچہ ثابت ہونے لگا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: