اتنا ہی پیٹرول 30 فیصد زیادہ چلائیں - ہائیڈروجن کٹ کیا ہے اور یہ آپ کے لیے کتنی فائدہ مند ہے؟

image
 
کیا آپ نے کبھی ہائیڈروجن کٹ کا نام سنا ہے یا کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کٹ آپ کو کیا فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ اگر نہیں تو یہ سب جانیں گے آپ آج کے اس آرٹیکل اور آرٹیکل میں منسلک خاص ویڈیو میں-
 
ہائیڈروجن کٹ دراصل ایک ایسی کٹ ہے جو اگر گاڑی میں نصب کی جائے تو گاڑی کا پیٹرول ایوریج ایک لیٹر میں 3 سے 5 کلومیٹر تک بڑھ جاتا ہے- یقیناً اس وقت بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے پیشِ نظر پیٹرول ایوریج کے کلومیٹر میں اضافہ کسی نعمت سے کم نہیں-
 
ہماری ویب کے نمائندے نے ہائیڈروجن کٹ کے مینوفیکچرر سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے صارفین کے لیے اہم معلومات حاصل کیں جو یہاں ویڈیو کی صورت میں پیش کی جارہی ہیں-
 
 
ہائیڈروجن کٹ تیار کرنے والے ادارے کے نمائندے ساجد کے مطابق ان کی کمپنی یہ کٹ گزشتہ 5 سالوں سے گاڑیوں نصب کررہی ہے- اور اب تک 200 سی سی کے رکشے سے لے کر 660 سی سی کی گاڑی اور ٹرکوں سمیت ای سی کوچز تک میں نصب کی جاچکی ہے-
 
کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کٹ سے نہ صرف آپ کی پیٹرول کی ایوریج میں 3 سے 5 کلومیٹر کا اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ انجن آئل تبدیل کروانے کی مدت بھی تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے-
 
یہ کٹ مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کٹ میں موجود تمام پارٹس بھی مقامی سطح پر ہی تیار کیے جاتے ہیں- یہ کِٹ دو طرح کے ڈیزائن میں دستیاب ہوتی ہے ایک تو وہ جو گاڑی کی ڈگی میں لگائی جاسکتی ہے اور دوسری وہ جو گاڑی کے انجن روم میں نصب کی جاسکتی ہے-
 
البتہ یہ کِٹ مختلف سائز میں دستیاب ہوتی ہے اور ضرورت کے سائز کے مطابق گاڑی نصب کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہ ہر قسم کی گاڑی میں نصب کی جاسکتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے-
 
image
 
اس کٹ میں آپ کو صرف کشید کردہ پانی ( Distilled water ) ڈالنا ہوتا ہے اور اس سے ہائیڈروجن اور آکیسجن دو گیس حاصل ہوتی ہیں- یہ دونوں گیسیں ایک خاص سسٹم سے گزرتے ہوئے انجن میں داخل ہو جاتی ہیں جس سے انجن کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے-
 
اس طرح پیٹرول کے ایوریج میں 30 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی خارج ہونے والا ایسا فیول جو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس کے مضر اثرات میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے-
 
اگر آپ اپنی گاڑی کی مینٹینس پر بھرپور توجہ دیتے ہیں اور انجن کا مکمل خیال رکھتے ہیں تو ایسے میں یہ کٹ نصب کرنے کے بعد آپ کی گاڑی کے پیٹرول ایوریج میں ہائی وے پر 6 سے 7 کلومیٹر کا اضافہ تک ہوسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: