کیفیتیں - قسط 2

کیا گزرتی ہے بھری دنیا میں تنہا شخص پر

پچھلی قسط میں خوف، دکھ اور خوشی کی کیفیت کے بارے میں لکھا تھا اور اس تحریر کے ذریعے کچھ اور ذکر کریں گے.

تنہائی، کیفیت کی وہ قسم ہے جس میں انسان جسمانی طور پر ایل جگہ اوت ذہنی طور پر بہت دور کسی اور دنیا میں ہوتا ہے، تنہائی کا شکار انسان اس کیفیت دھنستا جاتا ہے. یوں کہیں کہ یہ کیفیت ایک دلدل کی مانند ہے تو غلط نہ ہوگا.

تنہائی کا ایک قسم وہ ہوتا ہے جس میں انسان بلکل اکیلا ہو آس پاس کوئی وجود نہ ہو اور دوسرا قسم وہ ہوتا ہے جس میں انسان ہر طرف سے انسانوں کے بیچ میں ہوتے ہوئے بھی تن تنہا ہو. تنہائی کا یہ قسم ذہنی اذیت کا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے. اس قسم کی تنہائی سے واسطہ رکھنے والا انسان اور قبرستان میں دفن مردہ ایک جیسا وجود رکھتے ہیں.

تنہا انسان سے اس کا سبب پوچھا جائے گا تو اکثر بتانے کی ضرورت ہوتے ہوئے بھی خاموش رہتے ہیں اور اگر کوئی دل کا حال بتائے تو اس کے جواب میں سہارا نہیں بلکہ الٹے سوالات کیے جائیں گے، تم ایسا ہو، ایسا سوچتے ہو، یہ.... وہ.... فلاں فلاں... اور بتانے والا شخص مرجھا جاتا ہے.

لوگوں کے بیچ رہنے والے تنہا انسان کی کیفیت کو تب تک کوئی سمجھ نہیں سکتا جب تک وہ خود اس کیفیت سے دوچار نہ ہوا ہو... باقیوں کی نظر میں تو یہ کچھ نہیں ہوتا.

کیا گزرتی ہے بھری دنیا میں تنہا شخص پر
ایک لمحے کیلئے خود سے بچھڑ کر سوچنا.

جاری ہے...


 

Fahad Azad
About the Author: Fahad Azad Read More Articles by Fahad Azad: 12 Articles with 49354 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.