جب حضرت امام حسینؓ نے سر نہیں جھکایا تو میں کیوں جھکاؤں... غیر مسلم شخصیات حضرت امام حسینؓ کی شان کیسے بیان کرتی ہیں؟

image
 
آج پوری دنیا میں حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، میدان کربلا میں جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کی نامور غیر مسلم شخصیات حضرت امام حسینؓ کی شان کیسے بیان کرتی ہیں
 
نیلسن منڈیلا
جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے نسلی امتیاز کے خلاف تحریک پر تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہنے والے نیلسن منڈیلا حضرت امام حسینؓ کے بارے میں کہتے تھے کہ جب جیل میں میں اسیری 20سال سے زائد ہوئی تو ایک رات میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ کل صبح حکومت کی تمام تر شرائط مان کر سر جھکا دوں- لیکن اچانک اسی رات مجھے کربلا اور حضرت امام حسینؓ کی یاد نے ہمت باندھی کہ جب حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں نامناسب حالات کے باوجود بیعت نہیں کی تو میں نیلسن منڈیلا کیوں ظلم کے آگے سر جھکاؤں، اسلئے میری کامیابی کا راز کربلا اور حضرت امام حسینؓ ہیں۔
image
 
موہن داس کرم چند گاندھی
بھارت کو انگریز کے تسلط سے آزاد کروانے والے موہن داس کرم چند گاندھی کہتے تھے کہ اگر میرے پاس امام حسینؓ کی طرح 72 سپاہی ہوتے تو میں 24 گھنٹے میں بھارت کو آزاد کروا لیتا۔
image
 
واشنگٹن ارونگ
امریکی مصنف واشنگٹن ارونگ امام حسینؓ کی شان بیان کرتے ہوئے کہتے تھے کہ امام حسینؓ چاہتے تو یزید کی بیعت کرکے اپنی جان بچاسکتے تھے لیکن انہوں نے حق کی جنگ میں جان دیکر فتح حاصل کی۔
image
 
ڈاکٹر راجند پرساد
تحریک آزادی کے رہنماء کردار اور بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجند پرساد کہتے تھے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کسی ایک مذہب یا قوم کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے بھائی چارے کا پیغام ہے۔
image
 
رینالڈ ایلن نکلسن
برطانیہ کے ماہر حجریات اور اسلام ادب اور تصوف پر عبور رکھنے والے رینالڈ ایلن نکلسن حضرت امام حسینؓ کی شان یوں بیان کرتے تھے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
image
 
جواہر لعل نہرو
انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادی ہند کے اہم کردار اور بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو امام حسینؓ کے بارے میں کہتے تھے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی صرف اسلام کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے سچائی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
image
 
ایڈورڈ گبن
انگریز مؤرخ اور جدید تاریخ نگاری کے بانی کہلانے والے ایڈورڈ گبن کہتے تھے کہ حضرت امام حسینؓ کی کم عمری اور نامساعد حالات میں بے مثال قربانی تمام مذاہب اور انسانیت کیلئے ایک لازوال مثال ہے۔
image
 
سروپلی رادھا کرشنن
سیاست دان، فلسفی اور آزاد بھارت کے دوسرے نائب صدر سروپلی رادھا کرشنن کہتے تھے کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو اگرچہ 13 سو سال گزر چکے ہیں لیکن وہ اپنی بہادری اور شجاعت کی وجہ سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
image
 
چارلس ڈیکنز
شہرہ آفاق برطانوی مصنف چارلس ڈیکنز کہتے تھے کہ اگر امام حسینؓ یزید کے سامنے سر جھکا دیتے تو میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوتا کہ ان کے اہل خانہ ان کا ساتھ کیسے دیتے۔
image
 
فریڈرک نطشے
مشہور جرمن فلاسفر فریڈرک نطشے بلاامتیاز مذہب و ملت ہر قوم کی نجات کو فلسفہ امام حسینؓ کو یوں بیان کرتے ہیں کہ زہد و تقویٰ اور شجاعت کے سنگم میں خاکی انسان کے عروج کی انتہا ہے جن کو زوال کبھی نہیں آئے گا۔ اس کسوٹی کے اصول پر حضرت امام حسینؓ نے اپنی زندگی کی بامقصد اور عظیم الشان قربانی دے کر ایسی مثال پیش کی جو دنیا کی قوموں کی ہمیشہ رہنمائی کرتی رہے گی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: