میرا بچپن مجھے لوٹا دو، کچھ ایسے پل جو آپ کا ہاتھ تھام کر آپ کو بچپن کے بے فکری کے دنوں میں لے جائيں

بچپن انسان کی زندگی کا وہ یاد گار دور ہوتا ہے جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہے۔ اس موقع پر کھائے جانے والے ریڑھی والا گولا گنڈا ہو یا مصالحہ ڈال کر کھایا جانے والا کچا امرود ہو اس کی لذت بڑے سے بڑے فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں نہیں ملتی- مہنگے آئی پوڈ پر کچھ ٹائپ کرنے کی لذت ڈالر والے پین میں انک بھر کر لکھنے کو نہیں بھلا سکتی- وہ انگلیوں کا انک سے بھر جانا اور پھر بے خیالی میں انک والے ہاتھوں سے منہ پر لگنے والے دھبے ہر ہر واقعہ انسان کے حافظے میں اس طرح نقش ہو جاتا ہے کہ اس سے جڑی چیزیں جب بھی انسان کی نظر کے سامنے سے گزرتی ہیں انسان ماضی میں جا پہنچتا ہے-
 
بچپن سے جڑے کچھ یادگار پل
نوے کی دہائی کے لوگ اس حوالے سے خاص ہیں۔ انہوں نے اپنی اس زندگی میں ایک جانب تو بہت سادہ طرز زندگی انجوائے کیا اور اس کے بعد حالیہ ٹیکنالوجی کے تیز ترین دور کا بھی حصہ بنے۔ تو ان لوگوں کو دو صدیوں کی درمیانی نسل بھی قرار دیا جاتا ہے جنہوں نے تاریخ کے بہت اہم واقعات کا مشاہدہ بہت قریب سے کیا ایسے افراد کے لیے آج ہم کچھ تحفے لائے ہیں-
 
image
1: جب طالب علموں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں رعایت ملتی تھی
 
image
2: ایسی بینچز اور ڈیسک پر بیٹھ کر کس کس نے پڑھائی کی ہے؟
 
image
3: ایسی جیومیٹری باکس جس کے پاس ہوتی وہ کلاس میں کتنا اکڑتی تھی
 
image
4: یہ وہ بوتل ہے جس میں اسکول سے واپسی پر ہاتھ اور کپڑے رنگے ہوتے تھے
 
image
5: رنگ رنگ کی دالوں کو کاپی میں چپکانا بھی ایک ہنر ہوتا تھا
 
image
6: لائن میں کھڑے ہو کر دوستوں کے ساتھ کس کس نے یہ مار کھائی ہے
 
image
7: ڈرائینگ کے پیریڈ میں رنگ رنگ کے نمونے بنانے کا شرف حاصل کرنے والے سامنے آئيں
 
image
8: پاکٹ منی میں ملنے والا یہ ایک نوٹ کتنا قیمتی ہوتا تھا
 
image
9: گولا گنڈا جس کا ذائقہ بچپن کے بعد اب تک نہیں ملا
 
image
10: کبھی مور تو کبھی حقہ لیکن ذائقہ سب کا ایک جیسا
 
بچپن کی یہ یادیں کچھ ایسی یادیں ہیں جو جب بھی نظروں کے سامنے سے گزرتی ہیں تو اپنے ساتھ بہت ساری یادیں اور بچھڑے ہوئے لوگوں کے چہرے بھی ساتھ لے آتی ہیں آپ کو یہ سب دیکھ کر کیا یاد آيا بتائيے گا ضرور
YOU MAY ALSO LIKE: