کراچی میں خون کی ہولی، حکمرانوں نے چپ سادھ لی

کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے، یہ قائد اعظم محمد علی جناح کا شہر ہے، کراچی کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کہنا بے جا نہ ہوگا، ہم سب جانتے ہیں کہ روشنیوں کے اس شہر (کراچی) میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال ہے۔

شہر قائد کی خراب صورتحال کا ذمہ دار آخر کون ہے؟؟ یہ تاحال ایک معمہ ہے، لیکن شہری اس بدترین حالت کا ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی ذاتی رنجشوں کو ٹھہراتے ہیں جن کی زد میں آکر بے چارے بے گناہ عوام مارے جاتے ہیں۔

کراچی کے بہت سے علاقوں میں روز بروز لاشیں گرائی جارہی ہیں۔ انتہائی کشیدہ حالات والے علاقوں میں گلشن اقبال، کٹی پہاڑی، لیاری، اولڈ ہاؤس، رنچھوڑ لائن، لانڈھی، کورنگی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاون اور بہت سے دیگر علاقے شامل ہیں۔ حکومت کراچی کے حالات کو درست کرنے کے لئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے، بس میٹنگنز ہوتی ہیں اور مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

صدر زرداری، وزیر داخلہ رحمن ملک، اور وزیر اعظم گیلانی یہاں آتے ہیں اور ملاقاتیں کرکے چلے جاتے ہیں۔ مگر مسئلے کے حل کی طرف کسی کی کوئی نظر نہیں۔

کراچی کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں، بوری بند لاشوں کا کھیل کھیلا جارہا ہے، لوگوں کو اغوا کرکے ان کو ذبح کیا جارہا ہے، ظلم و ستم حد سے تجاوز کرگیا ہے اور حکمران بس اپنی عیش و عشرت کا خیال کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی ان حکمرانوں کو ہدایت دے (آمین)
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37547 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.