اپنے مسائل خود حل کریں٬ 5 آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کا وقت اور پیسے دونوں بچائیں

image
 
ہم سمجھتے کہ چیزوں کی دیکھ بھال صرف آج کے جدید دور میں ہی کی جاتی ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے- اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ پہلے کے دور میں آج سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کی دیکھ بھال یا زندگی کو آسان بنایا جاتا تھا- اور وہ لوگ زیادہ تر ان کاموں کے لیے گھریلو ٹوٹکوں اور طریقوں کا سہارا لیا کرتے تھے-
 
ہوڈیز یا زپ والے سوئیٹرز کی زپ لازمی بند کریں
ہوڈیز یا زپ والے سوئیٹرز کر ڈرائیر میں خشک کرنے کے لیے ڈالنے سے قبل اس کی زپ لازمی بند کریں-ورنہ کھلی زپ ڈرائیر کے مختلف حصوں سے ٹکرا کر انہیں خراب کرسکتی ہے- اس کے علاوہ زیادہ درجہ حرارت پر نہ سُکھائیں ورنہ ڈریس کے دھاگے سُکڑ سکتے ہیں جس سے زپ لہر دار ہوجائے گی-
image
 
شاور ہیڈ کو صحیح طریقے سے صاف کریں
اگر آپ کو اپنے شاور کی دھار پہلے سے کمزور لگتی ہے، تو آپ کے پاس سخت پانی ہو سکتا ہے- اس صورت میں، معدنیات آپ کے شاور کے ہیڈ اور نوزل ​​کو جام کر رہی ہوتی ہیں۔ اس کو صاف کرنے کے لیے دانتوں کا برش سفید سرکہ میں بھگو کر اس سے اچھی طرح شاور کے ہیڈ کے اندرونی حصوں کو صاف کریں تاکہ سارا گند نکل جائے اور سوراخ پوری طرح سے کھل جائیں-
image
 
جوتوں سے بو آتی ہے تو انہیں جراثیم سے پاک کریں
اگر آپ کے جوتوں سے ناگوار بو آتی ہے، تو آپ جوتے کے اندر جراثیم کش اسپرے کر سکتے ہیں تاکہ بو کا باعث بننے والے بیکٹیریا کو ختم کیا جا سکے۔ ڈیوڈورنٹ بھی کام کر سکتا ہے، لیکن یہ بو کو صرف چھپا دے گا، وجہ کو ختم نہیں کرے گا۔
image
 
مہنگی ڈرائر شیٹس کے بجائے اون ڈرائر بالز کا استعمال کریں
اگرچہ یہ چیز عام نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے چلیں کہ اون کی گیندیں ڈرائر کے لیے ہیں تاکہ لانڈری کو مزید نرم بنایا جا سکے۔ اور ان گیندوں کو دوبارہ استعمال بھی کیا جاسکتا ہے- اس لیے یہ اسٹور سے خریدی گئی مہنگی ڈرائر شیٹس کے بجائے اون ڈرائر بالز کا استعمال کریں- ڈرائیر شیٹس بھی بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں- تاہم ایسے افراد کے لیے اون ڈرائیر بال مہنگا سودا نہیں ہے-
image
 
سفید جوتے صاف کرنے کے لیے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کا استعمال
سفید رنگ کے جوتے سب سے زیادہ جلدی گندے ہوتے ہیں- اور ہر جوتے کو واشنگ مشین میں دھویا بھی نہیں جاسکتا ہے- اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو ان جوتوں کو چمکانے کے لیے ہائیڈروجن پروآکسائیڈ کا سہارا لیں- کسی نرم برش کو ہائیڈروجن پروآکسائیڈ میں ڈبوئیے اور پھر اسے اچھی طرح جوتوں پر رگڑیں جوتے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے- اگر آپ کے پاس چمڑے کے جوتے ہیں تو آپ بیکنگ سوڈا استعمال کریں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: