سالوں کے انتظار کے بعد پیدا ہونے والا بچہ خاموش اور نامکمل۔۔۔ ایک عظیم ماں جس نے اپنے بچے سے زندگی کا بڑا سبق سیکھا

image
 
تم بڑے ہو کر کیا بنو گی اکثر اسکول میں یا ملنے جلنے والوں میں یہ سوال بچوں سے پوچھا جاتا ہے اور اس کے جواب میں کوئی ڈاکٹر کوئی انجینئير اور کوئی ٹیچر بننے کا کہتا ہے مگر جینیسن سے جب بھی یہ سوال کیا گیا اس کا کہنا تھا کہ وہ بڑے ہو کر ماں بننا چاہتی ہے۔
 
یہ خواہش اس کے دل میں اس حد تک پختہ ہو گئی تھی کہ مغربی معاشرے میں رہنے کے باوجود کم عمری میں ہی شادی کر کے 19 سال کی عمر میں وہ پہلی بار ماں بن گئی مگر بدقسمتی سے اس کی یہ شادی دو سال بعد ہی ختم ہو گئی اور وہ اپنے بچے کے ساتھ تنہا رہ گئی-
 
ان حالات میں اس نے اپنے اس بچے کو ہی سب کچھ سمجھ کر اپنے آپ کو اس کی پرورش کے لیے مختص کر دیا اور دوسری شادی کے بارے میں نہ سوچا مگر اسی دوران اس کی ملاقات کلنٹ نامی شخص سے ہوئی اور اس نے اس سے شادی کا فیصلہ کر لیا کیونکہ اس کو لگا کلنٹ اس کے بچے کے لیے ایک اچھا باپ ثابت ہوگا-
 
شادی کے بعد اولاد کی خواہش
کلنٹ سے بعد جینیسن کے دل میں ایک بار پھر ماں بننے کی خواہش پیدا ہوئی مگر یہ خواہش اس بار آسان نہیں تھی۔ کچھ میڈیکل مسائل کے سبب جینیسن کے لیے اس بار ماں بننا آسان نہ تھا- ایک طویل انتظار اور علاج کے بعد جب جینیسن کو ماں بننے کی خوشخبری ملی تو یہ پل اس کی زندگی کا خوشگوار ترین پل تھا مگر حمل کے ساتویں ہفتے ہی اس پر یہ انکشاف ہوا کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے مگر اس کی دعاؤں نے معجزہ کیا اور اس کا بچہ اس مشکل وقت سے بچ گیا-
 
image
 
نارمل ڈلیوری کے بجائے آپریشن
آخری وقت میں ڈاکٹر سے جینیسن کو یہ بتایا کہ ان کے بچے کی پوزیشن درست نہیں ہے اس وجہ سے اس کی نارمل ڈلیوری ممکن نہیں ہے لہٰذا ان کو آپریشن کرنا پڑے گا- جینیسن نے اپنے بچے کی زندگی کے لیے اس کو بھی قبول کر لیا اور پھر آپریشن کی تاریخ آن پہنچی-
 
خاموش پیدائش
آپریشن کے دوران جینیسن بہت پرجوش اور پر امید تھی اپنے بچے کو گود میں لینے کے لیے منتظر تھی ڈاکٹر بھی بہت پر امید تھے مگر آخری وقت میں یک دم آپریشن تھیٹر میں مکمل خاموشی چھا گئی-
 
اس خاموشی نے جینیسن کو پریشان کر دیا ڈاکٹرز نے اس کے سامنے ایک پردہ تان دیا کہ ماں اس منظر کو نہ دیکھ سکے اس وقت میں ان کو بتایا گیا کہ ان کا بچہ پیدا ہوتے ہوئے بالکل خاموش تھا- مگر کچھ وقت کے بعد ہی جینیسن کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کا بچہ نارمل نہیں ہے۔ دس لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ ایسا ہوتا ہے جس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں بنی ہوئی نہیں ہیں اور اس کی دائیں ٹانگ بھی کسی خرابی کا شکار ہے-
 
بچے کو چند پل گود میں لینے کی خواہش
ایسے وقت میں جب کہ بچے کو فوری طور پر نرسری شفٹ کرنا تھا ایسے وقت میں جینیسن نے اس بچے کو صرف چند لمحوں کے لیے چھونے کی درخواست کی جس کو قبول کر لیا گیا اور اس بچے کو ماں کی گود سے لے کر نرسری شفٹ کر دیا گیا-
 
image
 
ہیریسن کی بہادری
حمل کے وقت سے لے کر اب تک پیدا ہونے والا یہ بچہ جس کو ہیریسن کا نام دیا گیا بہت بہادر ثابت ہوا اور تمام تر مسائل کے باوجود ہیریسن ان سب کا نہ صرف مقابلہ کرتا رہا بلکہ ان سے جیتتا رہا تو جینیسن کو یہ یقین تھا کہ اس بار بھی ہیریسن اس مشکل وقت سے نکل آئے گا-
 
ہیریسن کی پرورش اور ماں کو سبق
ہیریسن چونکہ ایک ایب نارمل بچہ تھا مگر جینیسن کا یہ ماننا تھا کہ اس کی محبتوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے بچے میں کوئی کمی ہے بلکہ اپنے اس بچے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا کہ ایسے بچے غیر مشروط محبت کے مستحق ہوتے ہیں-
 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے بچوں کی پرورش والدین کے لیے ایک چیلنج کی طرح ہوتی ہے اور اگر قدرت آپ کو ایسے کسی چیلنج کے لیے منتخب کرتا ہے تو آپ کے اندر اتنی لچک بھی پیدا کر دیتی ہے کہ آپ اس کا مقابلہ کر سکیں تاکہ اپنی منزل تک پہنچ سکیں-
YOU MAY ALSO LIKE: