جمعہ کے دن کا نام بریانی ہوتا، اگر ہفتے کے دنوں کے نام کھانے کی مختلف ڈشز پر ہوتے تو کیا ہوتے؟

image
 
ہفتے کے سات دن ہوتے ہیں اور ہر دن ایک علیحدہ مزاج اور موڈ کا حامل ہوتا ہے جس طرح اگر انسان کے اندر کا موسم اچھا ہو تو اس کو باہر کے موسم خود بخود اچھے لگنے لگتے ہیں- اسی طرح سے ہر دن کی فیلنگ بھی مختلف ہوتی ہیں- سوچا کہ اگر ہفتے کے دنوں کے نام موڈ کے حساب سے کسی کھانے کے نام پر ہوتے تو کیا ہوتے۔ یہ آرٹیکل اکثریتی افراد کی رائے کو سامنے رکھ کر تحریر کیا گیا ہے اگر اس حوالے سےآپ کی رائے مختلف ہو تو آپ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے بتا سکتے ہیں-
 
پیر کا دن
کام کرنے والے افراد کے لیے پیر کا دن ہفتے کا پہلا دن ہوتا ہے۔ دو دن کی چھٹی کے اور آرام کے بعد کام پر جانا ہر فرد کو سخت نا پسند ہوتا ہے۔ جب اس حوالے سے لوگوں سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پیر کا دن کڑوے کریلے جیسا ہوتا ہے جبکہ کچھ افراد نے اس دن کو بینگن سے بھی تعبیر کیا جس کی پکی ہوئی سبزی کم ہی لوگوں کو پسند ہوتی ہے-
image
 
منگل کا دن
ہفتے کا دوسرا دن جب کہ انسان کافی حد تک اپنے شیڈول کا عادی ہو جاتا ہے تو اس دن کو زيادہ تر افراد کڑھی کی طرح لیتے ہیں ویسے بھی منگل کا دن وہ دن ہوتا ہے جب کہ گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس وجہ سے زيادہ تر افراد منگل کے دن کو کڑھی کے دن سے بھی تشبیہ دیتے ہیں-
image
 
بدھ کا دن
بدھ کا دن ہفتے کا تیسرا دن جب کہ لوگ بالکل درمیان میں ہوتے ہیں کام کرتے ہوئے دو دن گزر چکے ہوتے ہیں اور دو دن کے بعد ہفتہ اتوار کی چھٹی کی امید بھی پیدا ہو رہی ہوتی ہے تو اس دن انسان کافی حد تک خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوتا ہے اور اس کو یہ امید ہوتی ہے کہ دو دن کے بعد چھٹی آنے والی ہے- اس دن کا خیال آتے ہی گرم گرم دال چاول کی پلیٹ کا خیال آجاتا ہے جس کی خوشبو سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے-
image
 
جمعرات کا دن
جمعرات کا دن جس کو بھری مراد کا دن بھی کہا جاتا ہے یہ دن زیادہ تر افراد کو بہت بابرکت محسوس ہوتا ہے اور اسی برکت کے حساب سے جب لوگوں سے دریافت کیا گیا کہ جمعرات کا دن کس کھانے کی طرح محسوس ہوتا ہے تو اسی فی صد لوگوں کا جواب تھا کہ یہ دن آلو گوشت کی طرح ہوتا ہے- جس طرح آلو گوشت کو پاکستان کا عوامی سالن کہا جاتا ہے اسی طرح جمعرات بھی ایک عوامی دن ہوتا ہے کیوں کہ یہ ہفتے کا چوتھا دن ہوتا ہے اور چھٹیوں کے دن کے قریب قریب ہوتا ہے-
image
 
جمعہ کا دن
جمعہ کے دن کا خیال آتے ہی بریانی کا خیال ہر ایک کے ذہن و دل میں ہوتا ہے مذہبی طور پر بھی اس دن کی بہت اہمیت ہے اور اس کو یوم عید سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے اور جہاں عید کا دن ہو گا تو بریانی تو ہو گی ہی- جمعہ کے دن کے ساتھ ایک اور خوشی بھی جڑی ہوتی ہے جو کہ چھٹی کی آمد کی خوشی ہوتی ہے اس وجہ سے اس دن کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے بریانی بہترین ہوتی ہے-
image
 
ہفتے کا دن
چھٹی کا یہ پہلا دن سست اور پولا پولا سا ہوتا ہے جس میں پورے ہفتے کی تھکن آرام کے ذریعے اتارنے کی کوشش کی جاتی ہے- یہ دن ایسا ہوتا ہے جیسے کہ پاستا ہو یا نرم نرم اسپیگٹیز کی طرح ہوتا ہے-
image
 
اتوار کا دن
خوشی اور غم سے ملا ہوا یہ دن ایک جانب تو چھٹی کی وجہ سے خوشی دیتا ہے تو دوسری طرف اگلے دن پیر ہونے کے سبب چھٹی کے ختم ہونے کا دکھ بھی ہوتا ہے- یہ دن لوگوں کے مطابق پیزا کی طرح ہوتا ہے جس کو ہر کوئی بہت پسند کرتا ہے مگر وہ پلک چھپکتے ہی ختم بھی ہو جاتا ہے-
image
 
امید ہے کہ ہفتے کے دنوں کے یہ نام آپ کو پسند آئے ہوں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: