دو سال پہلے کھانے کے پیسے نہیں تھے٬ دنیا کے وہ 5 مشہور ترین ٹک ٹاکر جو ایک ایک ویڈیو سے لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں

image
 
سال 2016 میں لانچ ہونے والی ٹک ٹاک اس وقت دنیا کی مشہور ترین ایپ بن چکی ہے، بچے بوڑھے، جوان اور خواتین ہر دوسرا شخص ٹک ٹاک کا شوقین نظر آتا ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس ایپ کی وجہ سے لوگوں ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے کون سے ٹاپ کے 5 ٹک ٹاکر ایک ایک ویڈیو کیلئے کتنے پیسے لیتے ہیں۔
 
 
چارلی ڈی امیلیو
امریکا کی 18 سالہ چارلی ڈی امیلیو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مشہور اور دولت مند ٹک ٹاکر کہلاتی ہیں اور 142 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی چارلی چارلی ڈی امیلیوایک پوسٹ کے تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم لیتی ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 20 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔
image
 
کھابے لیم
کھابے لیم بھی دنیا کے مشہور ترین ٹک ٹاکر ہیں، دو سال پہلے ویٹر اور فیکٹری میں مزدوری کر کے ماہانہ ایک ہزار ڈالر کمانے والے کھابے لیم نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا اور آج دنیا کی مشہور کمپنیاں اپنی اشیاء کی تشہیر کیلئے کھابے لیم کی ویڈیوز کی محتاج نظر آتی ہیں اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ بغیر بولے صرف اشاروں سے بات کرنے والا کھابے لیم ایک ویڈیو کے تقریباً 92 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم لیتا ہے اور ان کے پاس 5 ملین ڈالر کے اثاثے ہیں۔
image
 
بیلا پورچ
ایم ٹو دی بی گانے سے شہرت پانے والی فلپائنی نژاد امریکی ٹک ٹاکر بیلا پورچ سب سے زیادہ مشہور ٹک ٹاکر میں شمار کی جاتی ہیں، ان کے گانے بل بورڈ کے ٹاپ چارٹ پر نمبر 56 تک جگہ بنائی۔ بیلا پورچ ایک پوسٹ کیلئے تقریباً 69 ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں اور 90 ملین مداح رکھنے والی اس ٹاکر کے اثاثے 2 ملین ڈالر کے قریب ہیں۔
image
 
ایڈیسن راے
ٹک ٹاک کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ایڈیسن راے فوربس میگزین میں 30 سال سے کم عمر بااثر افراد میں جگہ بناچکی ہیں اور امریکن ایگل جیسے برانڈز اور دیگر اداروں کے ساتھ کام کرنے والی ایڈیسن راے65 ہزار ڈالر سے زیادہ فیس لیتی ہیں اور تقریباً 88 ملین مداح رکھنے والی اس ٹک ٹاکر کے پاس 15 ملین کے قریب اثاثے ہیں۔
image
 
ول اسمتھ
امریکی اداکار، ریپر اور پروڈیوسر ول اسمتھ کسی تعارف کے محتاج نہیں، بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار نے ٹک ٹاک پر بھی اپنی فنکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور اس وقت دنیا کے مشہور ترین ٹک ٹاکرز میں ان کا پانچواں نمبر ہے،72 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ ول اسمتھ ایک پوسٹ کے تقریباً 54 ہزار ڈالر تک لیتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 300 ملین ڈالر کے قریب ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: