TV دنیا کا سب سے بڑا



150 اِنچ سائز کا پلازمہ ٹیلی وژن دنیا کا سب سے بڑا TV بنایا ہے پینا سونک کمپنی نے جو کہ اب اِنچ کے بجائے فِٹ میں ناپا جائے گا یعنی کہ 12.5 فِٹ سائز کا TV- امریکہ میں ہونے والےCES نامی الیکٹرونکس پروڈکٹ کے شو میں جب شریک افراد سے اس شو کی سب سے اہم چیز کا سوال کیا گیا تو سب کا اشارہ اسی ہاتھی نما ٹی وی کی طرف تھا-

اس شو میں شریک دیگر کمپنیوں نے بھی اپنے اپنے پلازمہ اور LCD ٹی وی حاضرین کے لیے ڈسپلے میں رکھے ہوئے تھے-

جہاں ایک طرف بڑے سائز کا مقابلہ تھا تو دوسری طرف ان LCD کی موٹائی کا کم سے کم مقابلہ بھی تھا جس میں Pioneer نامی کمپنی کا LCD صرف 0.35 اِنچ (یعنی آدھے ِانچ سے بھی کم) کے ساتھ ہلکا ترین TV قرار پایا-
YOU MAY ALSO LIKE: