داریل تانگیر کو لیڈر کی ضرورت ہے

داریل تانگیر کے لیے ایک لیڈر کی ضرورت ہے. لیڈر علاقہ اور قوم کو بحرانوں اور مشکلات سے نکالتا ہے. انتخابات میں حصّہ لینے والے کو لیڈر نہیں کہا جاسکتا. علاقہ کو بحران سے نکالنے کے لئے لیڈر کو ذاتی، گروہی اور قبائلی مفاد سے باہر نکل کام کرنا ہوگا. یہ صرف اور صرف کوئی لیڈر ہی کرسکتا ہے.

داریل تانگیر گزشتہ دو عشروں سے اسکولوں کے بحران میں مبتلا ہے. کھبی اسکول جلائے جاتے ہیں. کھبی بم دھماکے ہوتے ہیں، کھبی کوئی اور حادثہ کھڑا کر دیا جاتا ہے. پھر ہر حادثہ کے بعد کئی چھوٹے بڑے مسائل اور پیدا ہوتے ہیں اور صورتحال مزید خطرناک بنتی جاتی ہے اور علاقہ اور باسیان علاقہ مزید بدنام ہوتے چلے جاتے ہیں.

پھر ان بحرانوں کی مد میں ہر کوئی اپنا اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کرتا ہے. ہر ایک نے وصولی کی ہوتی ہے اور پھر مزید یہ سکول، ان کے طلبہ اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے والدین مزید بحران اور مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں. لاینحل مسائل پیدا ہوجاتے ہیں.

ایسے بحرانوں میں لیڈر حصے وصول نہیں کرتا. بحران سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ لیتا ہے. اپنی ذات، قبیلہ اور مفاد سے ماوراء ہوکر صرف اور صرف بحران اور مشکل کا حل نکالنے کے لیے سب کچھ کرگزرتا ہے.

داریل تانگیر میں ایسا کوئی مرد نظر نہیں آرہا ہے جو اس شدید بحران کا حل نکال سکے. قحط الرجال کا عروج ہے. جو جو بظاہر معروف لوگ ہیں وہ پہلے حصہ مانگتے ہیں، حصہ ملنے کے بعد بھی شاید بحران ٹلتا نہیں مزید گھمبیر ہوتا جاتا ہے ورنا اتنے بڑے بڑے "تعلیمی جرگوں" کے بعد حل نکلنا چاہیے تھا.

ثریا زمان ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں . داریل کی باسی ہیں. ممبر اسمبلی بھی ہیں اور تعلیم کی پارلیمانی سیکریٹری بھی. وہ اگر فیصلہ کرلیں کہ ذاتی، گروہی اور قبائلی مفاد سے اٹھ کر داریل تانگیر کو اس بحران سے نکال لیں. یقیناً وہ نکال سکتی ہے. موجودہ چیف سیکریٹری بھی تعلیم کے حوالے سے کمٹڈ نظر آتے ہیں. ثریا زمان کے لیے اس بحران کا حل نکالنے کا گولڈن چانس ہے.
وہ اسمبلی میں ایسا کوئی بل لائیں جس میں داریل تانگیر کے تمام تعلیمی اداروں میں کمیونٹی کی انوالمنٹ ضروری ہو. وہ اسٹیک ہولڈرز ہوں. اس بل کی تیاری میں چند سینئر وکلاء، پی ڈی سی این کے ماہرین اور دیگر پروفشنل ماہرین سے مدد لے سکتی ہیں.
اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو یقیناً یہ داریل تانگیر کی بڑی خدمت ہوگی. کوئی میرا پیغام ان تک پہنچا دیں. شاید وہ اس پر سنجیدگی سے سوچ لیں اور کوئی ایسی تدبیر کرلیں جو اس بحران بلکہ داریل تانگیر پر بدنما داغ کے خاتمہ کا سبب بنے.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 389897 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More