ڈرائی شیمپو کا استعمال بھی مفید، بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے والی 6 ایسی چیزیں جو زندگی بدل ڈالیں

image
 
کنگھی کرتے ہوئے ٹوٹتے ہوئے بال یا شیمپو کے بعد ذرا سا ہاتھ لگنے پر ہاتھوں کا بالوں سے گر جانا ایک ایسا عمل ہے جو کہ مرد ہو یا عورت سب کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے- ایک جانب اگر خواتین اپنے لمبے اور گھنے بالوں کو خوبصورتی کی نشانی سمجھتی ہیں تو دوسری جانب مردوں میں سے بھی کوئی بھی خوشی سے گنجا ہونا پسند نہیں کرتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ہر انسان کی ہی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال ہمیشہ گھنے اور صحت مند رہیں جس کے لیے تیل کی مالش سے لے کر رنگ رنگ کے ٹوٹکے سب ہی استعمال کرتے ہیں-
 
بالوں کو صحت مند اور گھنا بنانے کے مجرب طریقے
صحت مند بالوں کے لیے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ اگر جسم میں آئرن کی کمی ہو یا وٹامن کی کمی ہو تو اس صورت میں بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا اگر بالوں کی صحت رکھنی ہے تو اچھی اور متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے اس کے علاوہ بالوں کو صحت مند رکھنے کے کچھ مجرب نسخے اس طرح سے ہیں -
 
1: بال کا والیوم بڑھانے والے شیمپو خریدیں
بالوں کی صحت بہتر کرنے کے لیے شیمپو کی خریداری سے قبل شیمپو کے لیبل کو اچھے طریقے سے پڑھ کر خریدیں۔ شیمپو کے لیبل پر اس کی خصوصیات درج ہوتی ہیں اس وجہ سے ایسے شیمپو کی خریداری کریں جو کہ بالوں کو موٹا کرتا ہے اور اس کے والیوم میں اضافہ کرنے کا سبب بنتا ہے- لہٰذا ایسے شیمپو کی خریداری بالوں کو گھنا بنانے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے-
image
 
2: بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہئير ڈرائی کا استعمال نہ کریں
بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہئیر ڈرائی کا استعمال بالوں کی سطح کو خراب کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بال بے رنگ اور کمزور ہو سکتے ہیں اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہو سکتی ہیں اس وجہ سے بالوں کو ہئير ڈرائی سے خشک کرنے کے بجائے قدرتی طریقوں سے خشک کرنا بہتر ہے-
image
 
3: بار بار بال نہ دھوئيں
بالوں کی صحت اور ان کو گھنا رکھنے کے لیے صفائی ضروری ہے مگر بار بار بالوں کو شیمپو کرنے سے ان کی سطح پر موجود قدرتی تیل کم ہو جاتا ہے جو کہ بالوں کو کمزور اور پتلا بنا دیتا ہے- اس وجہ سے بالوں کو ہفتے میں دو بار سے زيادہ شیمپو نہ کریں-
image
 
4: بالوں کی صحت کے لیے بالوں کی جڑوں کی مضبوطی
بالوں کی صحت کے لیے ان کی جڑوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جس کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار بالوں کی جڑوں میں یعنی کھوپڑی پر مساج ضرور کریں- اس سے کھوپڑی کی سطح پر موجود مردہ خلیات ہٹ جاتے ہیں اور بالوں کی جڑوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو کہ بالوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے-
image
 
5: خشک شیمپو کا استعمال
آج کل مارکیٹ میں مختلف قسم کے خشک شیمپو میسر ہیں یہ خشک شیمپو بالوں کو فوری طور پر موٹا اور گھنا بناتے ہیں اس وجہ سے ہفتے میں ایک بار خشک شیمپو کے استعمال کی عادت اپنائيں تاکہ بال فوری طور پر صحت مند ہو سکیں-
image
 
6: اچھی طرح کنگھی کرنا
ایک اچھا دوران خون بالوں کی نشو نما کو بڑھانے میں اہم کردارا ادا کرتا ہے جس کو بہتر بنانے کے لیے رات میں سونے سے قبل لازمی کنگھی کر کے سونے کی عادت بالوں کی صحت کو اور ان کے گھنے پن کو بڑھانے میں بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے-
image
 
امید ہے کہ ان چند طریقوں کے استعمال سے آپ کے بال جلد گھنے اور صحت مند ہو سکتے ہیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: