جی دار: زندگی کو بہادری سے جینے کا درس دیتی داستان حیات

وہ بہت ڈرپوک تھا۔
اُسے وہ حوصلہ نہیں مل رہا تھا کہ بہادری سے جی سکے۔
اُس نے کتابوں سے دوستی کی۔
اپنی ذات کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔
پھر جب اندر ہی اندر وہ طاقت ور ہونے لگا تو اس نے اُن افراد کی آواز بننا چاہ جو بول نہیں سکتے تھے۔
جن کا حق کھایا جارہا تھا لیکن وہ کچھ کرنے سے قاصر تھے۔
زندگی کے سال گزرتے چلے گئے اور وہ ایک نئے روپ میں سامنے آیا اُس نے خوف سے دلیری اورناکامی سے کامیابی کا سفر طے کرلیا اور دنیا کو بتادیا کہ اپنے اندر جی داری لائی جائے تو نہ صرف اپنے خوابوں بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی بہتر کیا جاسکتا ہے۔
کتابوں نے یہ شعور دے دیا تھا کہ ”کچھ لڑائیاں اللہ کے سہارے بھی جیتی جاسکتی ہیں۔“
ان سطورکو لکھنے کا مقصدذوالفقار علی بخاری کی سوانح حیات ”جی دار“ کے حوالے سے کچھ قارئین کو بتانا ہے۔آپ کو مختصر سی جو داستان سنائی ہے وہ انھی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔
زندگی کو بہادری سے جینے کا درس دیتی داستان حیات”جی دار“ کچھ ایسے ہی واقعات پر مبنی ہے جو ہمیں بہت کچھ سوچنے سمجھنے پر مائل کرتی ہے اور زندگی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ بھی بیدار کرتی ہے۔ہمارے ہاں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں بنا رشوت کے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے کہ یہاں سب بے ایمان ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان میں کئی احباب ایمان داربھی ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کا ظاہرو باطن صاف ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان میں کچھ کا تذکرہ آپ کو اس داستان حیات میں ملے گا۔پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ بہت کچھ ایسے ہی خراب نہیں ہوا ہے اس حوالے سے بھی کچھ واقعات پیش ہوئے ہیں۔ایک ایسے محکمے کے حوالے سے بھی انکشاف ہیں جس نے راقم کا کام بنا رشوت کے کروایا حالاں کہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے اکثرمحکموں میں کچھ لے دے کر ہی کام ہو سکتے ہیں۔
”جی دار“ کا پیغام اُن کمزورافرادکے نام ہے جو اپنے آپ کو کمزور سمجھتے ہیں اورحالات کا دھارا بدلنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں یہ ایک چیخ ہے جس کی صدا مدتوں سنائی دے گی کہ بخاری صاحب نے جس شعبے میں قدم رکھ کرکچھ کردکھانے کا عزم کیا تو انھیں بہت کچھ سہنا پڑا۔جو آپ کو یہ بتا ئے گاکہ آپ ہی ایک ایسے شخص نہیں ہیں جومسائل کا شکار ہوئے ہوں اورکوئی بھی نقصان اٹھا کر منزل کی جانب بڑھتا رہا ہے۔
اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی یا دوسروں کے حالات بدلیں توایک بار ضرور جی دار کا مطالعہ کریں کہ آپ کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔جی دارکے حصول کے لیے 03017795847پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Zahoor Ahmed
About the Author: Zahoor Ahmed Read More Articles by Zahoor Ahmed: 8 Articles with 9358 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.