حسن کے چار چاند اور انکی حفاظت( بال)

بال اور خوبصورتی کا رشتہ ایسا ہے جیسے چولی اور دامن کا۔ بال خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور حسن و جمال کو نکھارتے ھیں۔ ایک واحد بال کی زندگی دو سے پانچ سال کے درمیان ہوتی ہے۔ پھر یہ خشک ہوکر گرجاتے ہیں۔اور اسکی جگہ دوسرا بال اگ جاتا ہے۔گو اسطرح کے چند بالوں کا گرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا،لیکن آدمی نفسیاتی طور پر فکرمند ہونے لگتا ہے،خاص طور پرخواتین کے لیے یہ سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہے۔۔

سر کی جلد میں ایک ساتھ ٩٠ فیصد خلیہ کام کرتے ہیں۔ اور باقی ١٠ فیصد آرام کرتے ہیں۔ جب کام کرنے والے خلیے میں سے کوئی خلیہ خشک ہوجاتا ہے تو اسکی جگہ آرام کرنے والا خلیہ لے لیتا ہے۔اور اس طرح ایک نیا بال جنم لیتا ہے۔ بال گرنے کی کئی وجہ ہ ۔

جیسے کہ۔۔۔۔
سر کے جلد سے تیل کی رطوبت زیادہ خارج ہونا۔
خشکی یا بھوسی کا ہونا
سر میں خارش کا ہونا۔
شیمپو یا ہیئرٹاک جیسے تیلوں کا زیادہ استعمال کرنا۔
غصہ فکر و پریشانیاں اور افسردگی۔
بعض بیماریاں پرانا سر درد، ٹائفائڈ بخار وغیرہ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

dr_atique
About the Author: dr_atique Read More Articles by dr_atique: 8 Articles with 220696 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.