حسن کے چار چاند اور انکی حفاظت دوم

اس سے پہلے ہم نے بال کی خصوصیت اسکے افعال اور بال گرنے کی وجہ کیا ہے ہم نے پڑھا۔ اب مزید معلومات، اسکی حفاظت اور علاج پڑھے گے۔

گنجاپن اسے کہتے ہیں جب بال گرنے کے بعد دوبارہ نہ آئیں۔مستقل گنجاپن یہ بڑھاپے کی علامت ہے اور یہ مردوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اسکی وجہ ابھی تک دریافت نہ ہوسکی ہے۔آپ اسے موروثی کہہ سکتے ہیں۔

ایلوبسییا یہ ایک الگ مرض ہے اس میں بھی بال بالکل صاف ہوجاتے ہیں اس مقام پر جلد چکنی ہوجاتی ہے۔ یہ دائرہ کی شکل میں پھیلتے ہیں۔

علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہومیوپیتھی میں بالوں کے گرنے کے لیے روزمرہ کی دوا آرنیکا مونتانا تیل ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ سبھی بالچر اس سے ٹھیک ہوجائے۔ ایلوپسیا کے لیے ہومیوپیتھی میں خارجی طور پر لگانے کےلیے ایک مفید دوا ہے ھائیڈروکوتائل ایشیاٹیکا ہے۔ اسے مدرٹنکچر میں برابر مقدار میں ناریل کا تیل ملاکر اس مقام پر لگائیں اور مالش کریں۔

دبلی پتلی اور لمبی لڑکیوں کا مزاج چڑچڑا ہوتا ہے۔انکے چہرے پر مہاسے رہتے ہیں۔اور پسینے میں تیل جیسی چکنائی رہتی ہے۔ اور سر میں درد رہتا ہے۔ انکے لیے نٹرم میور ٣٠ دن میں تین وقت چار چار گولی دیں۔

اگر دودھ پلانے والی عورتوں کے بال گررہے ہوں اور وہ عورت جسکے بال کنگھی کرنے سے یا چھونے سے بال گرتے ہوں بال خشک ہوگئے ہوں تو ان کو بھی نٹرم میور ٣٠ میں لینا چائیے۔

عام کمزوری غم کے بداثرات کی وجہ سے بال گر رہے ہوتو فاسفورک ایسڈ ٣٠ لیں۔

یونانی علاج۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالچھڑ ٣٠ گرام
مہندی پوڈر ٥٠ گرام
آملہ ٤٠ گرام
ہڑ بڑی ٣٠ گرام
ریٹھا ٥٠ گرام
سیکا کائی ٥٠ گرام
لیموں ١ عدد

تمام دواؤں کو ہمرا کر لیں اور ایک برتن میں پانی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اب اسمیں لیموں نچوڑ کر اچھی طرح ملالیں۔

اور نہانے سے پہلے بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور ٥٠ منٹ بعد سادے پانی سے سر کو دھولیں۔

طریقہ نمبر ٢
اگر خشکی زیادہ ہو تو
مہندی ١٠٠ گرام
سیکاکائی ٥٠ گرام
آملہ ٥٠ گرام
انڈے دو عدد
کافی ١٠ گرام

تمام دوا کو پوڈر بنالیں یا بازار سے پوڈر لیں

انڈے کے علاوہ سبھی دوا کو ملالیں اور پیسٹ بنالیں پھر اسمیں صرف انڈے کی سفیدی ملایں اور بالوں میں اچھی طرح لگالیں ٥٠ منٹ بعد سر دھولیں۔

کھانے میں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبزی اور ہر قسم کی دال کھائیں
شلجم ککڑی،گاجر،ہراسلاد، انڈا اور دودھ استعمال کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

dr_atique
About the Author: dr_atique Read More Articles by dr_atique: 8 Articles with 220704 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.